نیشنل انڈر 19 کرکٹ چیمپئن شپ اینڈ کپ کا چوتھا مرحلہ آج شروع ہوگا.

 

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ملک میں نیشنل انڈر 19 کرکٹ چیمپئن شپ اینڈ کپ کا چوتھا مرحلہ جمعہ

سے شروع ہو گا۔

 

کراچی ریجن وائٹس کا مقابلہ آزاد جموں وکشمیر ریجن سے یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس، کراچی میں ہوگا۔ فیصل آباد ریجن اور حیدر آباد ریجن کی ٹیموں کے درمیان میچ کے سی سی اے، کراچی کھیلا جائے گا۔

کوئٹہ ریجن اور فاٹا ریجن کی ٹیمیں نیشنل بینک سٹیڈیم، کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔

لاہور ریجن بیلو کا مقابلہ ملتان ریجن سے سعید اجمل اکیڈمی

فیصل آباد میں اسلام آباد ریجن کا مقابلہ پشاور ریجن سے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں راولپنڈی ریجن کا مقابلہ لاڑکانہ ریجن بوہر والی گراؤنڈ، فیصل آباد میں ہوگا۔لاہور ریجن (وائٹ) اور سیالکوٹ ریجن کی ٹیمیں رانا نوید اکیڈمی، شیخوپورہ میں مد مقابل ہوں گی۔

ایبٹ آباد ریجن اور کراچی ریجن (بیلو) کی ٹیموں کے درمیان میچ جناح سٹیڈیم، گوجرانوالہ میں کھیلا جائےگا اور بہاولپور ریجن کا مقابلہ ڈیرہ مراد جمالی ریجن سے سپورٹس سٹیڈیم، سرگودھا میں ہوگا۔

 

 

 

 

تعارف: News Editor