فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2030 ء تین براعظموں کے 6ممالک میں منعقد ہوگا،
سپین، پرتگال اور مراکش کو شریک میزبان کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، ابتدائی تین میچز یوراگوئے، ارجنٹائن اور پیراگوئے میں ہوں گے۔ فیفا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کی صد سالہ تقریب کے موقع پر افتتاحی میچز جنوبی امریکہ میں ہوں گے۔
اس فیصلے کی توثیق اگلے سال فیفا کی کانگریس میں کی جائے گی۔
تین براعظموں میں2030 ء ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے کے فیفا کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اسے کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ کے خلاف تباہی کے مترادف قرار دیا جارہا ہے۔
فیفا کے صدرگیانی انفانٹینو نے کہا کہ ایک منقسم دنیا میں، فیفا اور فٹ بال ایک ہو رہے ہیں۔ فیفا کونسل نے متفقہ طور پر
ورلڈ کپ کی صد سالہ تقریب کو منانے پر اتفاق کیا ہے، جس کا پہلا ایڈیشن1930 ء میں یوروگوئے میں کھیلا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ2030 ء میں ہمارے پاس ایک منفرد عالمی نقشہ ہوگا، تین براعظموں افریقہ، یورپ اور جنوبی امریکہ کے چھ
ممالک ارجنٹینا، مراکش، پیراگوئے، پرتگال، سپین اور یوراگوئے دنیا کا خیرمقدم کریں گے اور ایک ساتھ مل کر خوبصورت کھیل کا جشن منائیں گے