پاکستانی ٹیم پر دہشتگرد حملے کا خطرہ ‘ پاکستان نے بھارت کو خبردار کردیا

 

پاکستانی ٹیم پر دہشتگرد حملے کا خطرہ،پاکستان نے بھارت کو خبردار کردیا،

 

پاکستان نے احمد آباد میں دہشتگردی کے خدشے کے حوالے سے چلنے والی رپورٹس پر آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ میزبان ملک ہماری کرکٹ ٹیم کو عالمی کپ میں تحفظ فراہم کرے، سازگار ماحول پیدا کرنا بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

 

انہوں نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان کو بھارتی ویزے نہ ملنے سے ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا عالمی کپ میں پاکستانیوں کو ویزوں کے اجرا کے لیے بھارت سے رابطے میں ہیں،

 

بطور میزبان بھارت پاکستانی شائقین کے عالمی کپ دیکھنے میں رکاوٹیں نہ ڈالے، امید کرتے ہیں پاکستانیوں کو عالمی

کپ کرکٹ دیکھنے کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے، بھارت سیاست کو کھیلوں کے ساتھ مکس نہ کرے۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!