اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے آئندہ چار سال کے لئے انتخابات مکمل ہوگئے۔
میجر جنرل محمد اکرم ساہی (ریٹائرڈ)، اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین جبکہ ندیم آفتاب سندھو اور کرنل شاہ جہان میر (ریٹائرڈ)بالترتیب صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب۔
لاہور (نواز گوھر) اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے آئندہ چار برس کے لئے انتخابات مکمل ہوگئے۔ اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی جنرل کونسل کا اجلاس زیر صدارت میجر جنرل محمد اکرم ساہی(ریٹائرڈ) منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیڈریشن سے منسلک صوبائی ایسوسی ایشنز (پنجاب،بلوچستان،
خیبر پختونخوا اور سندھ) ، ریجنل ایسوسی ایشنز آزاد جموں و کشمیر, گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے علاوہ پاکستان آرمی، پاکستان ائرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے نئے عہدیداروں کا انتخاب آئندہ چار برس کے لئے متفقہ طور پر کیا گیا۔ میجر جنرل محمد اکرم ساہی (ریٹائرڈ)، اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین ہونگے
جبکہ ندیم آفتاب سندھو کو صدر اور کرنل ریٹائرڈ شاہ جہان کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے آئندہ چار سال کے لئے عہدیداروں میں چیئرمین، میجر جنرل
محمد اکرم ساہی(ریٹائرڈ)؛ صدر ندیم آفتاب سندھو؛ سینئر نائب صدر برگیڈیئر وجاہت حسین (ریٹائرڈ)؛ نائب صدور امداد اللہ میمن، قیصر محمود خان، محبوب داؤد وہرا، انجینئر سیف السلام آفریدی، لیفٹیننٹ کرنل نبیل احمد رانا، شاہدہ خانم،
بریگیڈئر نورین ستی(ریٹائرڈ)، سیکرٹری جنرل کرنل شاہ جہان میر (ریٹائرڈ)، خزانچی شاہینہ اشتیاق، جوائنٹ سیکرٹریز حسنین سید اور نیبلہ کامران، ایسوسی ایٹ سیکرٹری چوہدری اصغر علی گل شامل ہیں
جبکہ دیگر مجلس عاملہ کے ممبران میں سکارڈن لیڈر سلمان چوہدری، ممتاز الحق، اظہر صمدانی، راشد محمود بٹ، سید
جمال حسین، سید زین العابدین، سکندر مرزا، سیمی رضوی، سلمہ فیاض،منزہ عائشہ، سیدہ تریم جمال اور حمیرا محمود خان شامل ہیں