67ویں قومی سینیئر ہاکی چیمپین شپ 12 تا 23 اکتوبر راولپنڈی میں منعقد ہوگی

 

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن اور آرمی ویلفیئر فاونڈیشن کے اشتراک سے 67ویں قومی سینیئر ہاکی چیمپین شپ 12 تا 23 اکتوبر راولپنڈی میں منعقد ہوگی۔

 

جس میں صوبائی اور ڈیپارٹمنٹ ٹیمیں شرکت کرینگی۔ پی ایچ ایف پریمیئر ایونٹ کو ایف آئی ایچ اور پی ایچ ایف قوانین اور

قواعد و ضوابط کی روشنی میں منعقد کرانے کے لئے کہنہ مشق ایمپائرز اور ٹیکنیکل آفیشلز کو تعینات کیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپیئن حنیف خان اور ایمپائرز مینجر فیض محمد فیضی کل 3 بجے ایمپائرز اور ٹیکنیکل آفیشلز میٹنگ کرینگے

جبکہ ٹیم کوچز ، مینجرز میٹنگ 4 بجے شام ہوٹل رائل پیلس ، بالمقابل ایوب پارک راولپنڈی منعقد ہوگی۔

پی ایچ ایف پریمیئر ایونٹ لیفٹینٹ جنرل اشفاق ندیم آسٹروٹرف ہاکی گراونڈ ایوب پارک راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔

 

 

تعارف: News Editor