قائداعظم ٹرافی چھٹا راؤنڈ : فاٹا ، لاہور وائٹس کے خلاف 97 رنز پر آؤٹ ، احمد بشیر کی 6 وکٹیں

 

 

 

 

قائداعظم ٹرافی چھٹا راؤنڈ : فاٹا ، لاہور وائٹس کے خلاف 97 رنز پر آؤٹ ، احمد بشیر کی6 وکٹیں
ملتان کے زین عباس اور حسیب اللہ کی سنچریاں۔

 

 

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے راؤنڈ کے پہلے روز فاٹا کی ٹیم لاہور بلوز کے خلاف صرف 97 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کا بڑا سبب احمد بشیر کی چھ وکٹوں کی شاندار کارکردگی تھی۔

ملتان کے زین عباس اور حسیب اللہ نے لاہور بلوز کے خلاف سنچریاں اسکور کیں۔

ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں لاہور وائٹس نے ٹاس جیت کر فاٹا کو بیٹنگ دی اور صرف 26 اوورز میں97 رنز پر اسے آؤٹ کردیا۔کپتان خوشدل شاہ 21 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

دائیں ہاتھ کے میڈیم فاسٹ بولر احمد بشیر نے صرف 21 رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کیں۔عامر جمال نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا۔

لاہور وائٹس نے کھیل ختم ہونے پر ایک وکٹ کے نقصان پر66 رنز بنائے تھے۔ علی زریاب سات چوکوں کی مدد سے 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور بلوز نے ٹاس جیت کر ملتان کو بیٹنگ دی۔ ملتان نے کھیل کے اختتام پر345 رنز بنائے تھے اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔زین عباس نے گیارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے118 رنز بنائے۔

حسیب اللہ نے چھ چوکوں کی مدد سے 101 رنز اسکور کیے۔ان دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 204رنز کا اضافہ کیا۔ شرون سراج بارہ چوکوں کی مدد سے 64 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

 

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فیصل آباد نے ٹاس جیت کر پشاور کو بیٹنگ دی۔ پشاور کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں216 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔کامران غلام نے دس چوکوں کی مدد سے64 رنز بنائے۔اسرار اللہ نے 55 رنز اسکور کیے۔صاحبزادہ فرحان 48 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔فیصل آباد کے محمد علی نے 45 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔

کھیل کے اختتام پر فیصل آباد نے اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر8 رنز بنائے تھے۔

شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں کراچی وائٹس اور راولپنڈی کے درمیان میچ میں صرف38 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا

جس میں کراچی وائٹس نے ٹاس جیت کر راولپنڈی کو بیٹنگ دی جس نے5 وکٹوں کے نقصان پر114 رنز بنائے تھے۔عمرامین 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 

 

 

تعارف: News Editor