پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کے درمیان شراکت نے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردارادا کیا،
منگل کو سری لنکا کے خلاف ورلڈ کپ کے میچ میں فتح کے بعد اختتامی تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے بابراعظم
نے کہا کہ محمد رضوان اور عبداللہ شفیق نے بہترین اننگز کھیلی اور ہمارے فاسٹ بائولرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے عبداللہ شفیق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ شفیق کا یہ پہلا ورلڈ کپ میچ تھا اور وہ اچھی فارم میں تھا اس لئے اسے میچ میں کھیلنے کا موقع دیا گیا۔
میرے خیال میں رضوان اور عبداللہ نے جس طرح کھیلا اس شراکت داری سے ہمیں بہت مدد ملی، بابراعظم نے کہا کہ مڈل آرڈر کا اس طرح پرفارم کرنا ہمارے لیے اچھا ہے، اس پرفارمنس سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے