پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف بھارت پہنچ گئے
ذکاء اشرف دبئی کے راستے بھارت پہنچے ہیں، بی سی سی آئی کی خصوصی دعوت پر وہ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں ہونے والا پاک بھارت میچ دیکھیں گے
اس کے علاوہ بی سی سی آئی سیکرٹری جے شاہ سے ملاقات بھی کریں گے، بھارت میں قیام کے دوران ذکاء اشرف کی دیگر حکام سے ملاقاتوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
بھارت روانگی سے قبل چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ بھارت جانے کا مقصد پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنا ہے،
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور پوری قوم کھلاڑیوں کے ساتھ ہے، بھارت کیخلاف میچ سے قبل ٹیم کیلئے یہی پیغام ہے کہ لڑکے بے خوف ہو کر کھیلیں۔