پاکستان ویمنز ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کا آج غنی انسٹی ٹیوٹ فار کرکٹ میں آغاز ہوگیا

 

 

 

 

پاکستان ویمنز ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کا آج غنی انسٹی ٹیوٹ فار کرکٹ میں آغاز ہوگیا۔

 

کیمپ میں بنگلہ دیش سیریز کے خلاف اعلان کردہ 15 رکنی سکواڈ کی تمام کھلاڑیوں کی ٹریننگ سیشن میں شرکت۔

کھلاڑیوں نے کوچز کی زیر نگرانی نیٹ سیشن اور میچ سینریو میں حصہ لیا۔

کیمپ کے لیے اعلان کردہ سپن بولنگ کوچ عبدالرحمن کی بھی شرکت۔

 

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اس ماہ بنگلہ دیش میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائیں گی۔

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم ندا ڈار کی قیادت میں 19 اور 20 اکتوبر کی درمیانی شب لاہور سے بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہوگی۔

 

 

error: Content is protected !!