آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔
چنئی میں ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا
بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے
وکٹ کیپر بلے باز مشفیق الرحیم نے66رن کی اننگز کھیلی،محمود اللہ نے 41 ، شکیب الحسن 40اورمہدی حسن نے30رن بنائے۔
لوکی فرگوسن نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے 2،2وکٹیں،مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی
جواب میں نیوزی لینڈ نے مقررہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل89رن بنا کر نمایاں رہے
کیوی کپتان کین ولیمسن نے 78 اورڈیون کونوے نے45رن بنائے،گلین فلپس نے16اورراچن رویندرا نے 9 رن بنائے
مستفیض الرحمان اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی