بھارت کیخلاف میچ کا کوئی دباؤ نہیں، اپنا بیسٹ دیں گے ; کپتان بابر اعظم

 

 

 

 

 

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کپتانی اللہ کی مرضی ہے جتنی لکھی ہے اتنی کروں گا

 

احمد آباد میں پری میچ پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ کل کے میچ میں اچھی پرفارمنس دیں۔

ان کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کی کمی محسوس کریں گے، انہوں نے ایشیاء کپ میں متاثر کن باؤلنگ کی تھی، شاہین آفریدی پر یقین ہے کہ وہ بڑے میچ کے باؤلر ہیں، ایک دو میچز میں اوپر نیچے پرفارمنس ہو گئی تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ سوالیہ نشان آ گیا۔

 

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہر شہر کی طرح یہاں بھی کنڈیشنز مختلف ہیں، جہاں زیادہ وقت گزرتا ہے وہاں کی کنڈیشنز کو جاننے میں مدد ملتی ہے، حیدر آباد میں ہمارا بہت وقت گزرا۔

 

بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنا ہے تو فیلڈنگ بہتر ہونی چاہیے، کھلاڑیوں پر بڑے سٹیڈیم کا دباؤ نہیں، مجھے امید ہے حیدرآباد کی طرح یہاں بھی مداحوں کی سپورٹ ملے گی،باؤلرز کے پاس مارجن کم ہے، باؤلرز کو کہا ہے لینتھ پر قابو رکھیں، بھارت کے ٹاپ آرڈر کو کیسے آؤٹ کرنا ہے اس کے لیے پلان کرتے ہیں۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!