ورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچ میں بھارت نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔
بھارت نے پاکستان کا 193 رنز کا ہدف 30.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
شبمن گل اور ویرات کوہلی نے 16، 16 رنز بنائے، روہت شرما 86 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔شیرس آئیر 53 اور کے ایل راہول 19 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جسپریت بمراہ کو ان کی شاندار گیند بازی پر میچ سے باہر قرار دیا گیا۔احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 12ویں میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ بری طرح ناکام ہوگئی۔
چھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ آ سکے۔ پوری ٹیم 42.4 اوورز میں صرف 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، عبداللہ شفیق 20 اور امام الحق 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے تیسری وکٹ کے لیے 82 رنز کی شراکت قائم کی تاہم بابر 50 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ رضوان نے 49 رنز بنائے۔اس کے بعد کوئی بھی پاکستانی بلے باز بھارتی گیند بازوں کا مقابلہ نہ کر سکا۔
سعود شکیل 6، افتخار احمد صرف 4، شاداب خان 2، محمد نواز 4، حسن علی 12 اور حارث رؤف 2 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔بھارت کی جانب سے محمد سراج، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان کی جانب سے دیے گئے 192 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شمبن گل نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ شاہین آفریدی نے شبمن گل کو 23 کے مجموعی سکور اور 16 کے انفرادی سکور پر پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رات میں اوس پڑنے کے امکانات ہیں اس لیے وہ پہلے بولنگ کرنا چاہتے ہیں