قائداعظم ٹرافی ساتواں راؤنڈ : بارش پہلے دن کے کھیل پر اثرانداز

 

قائداعظم ٹرافی ساتواں راؤنڈ : بارش پہلے دن کے کھیل پر اثرانداز

 

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے ساتویں راؤنڈ کے چاروں میچوں میں پہلے دن کا کھیل بارش سے متاثر ہوا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں لاہور وائٹس اور فیصل آباد کے درمیان میچ میں پوانٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیم فیصل آباد نےٹاس جیت کر لاہور وائٹس کو بیٹنگ دی جس نے6.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے23 رنز بنائے تھے۔عمران ڈوگر19 اور عابدعلی2 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں فاٹا ریجن اور پشاور ریجن کے میچ کا پہلا دن بارش کی نذر ہوگیا اور ایک گیند بھی ممکن نہیں ہوسکی۔

شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ملتان ریجن اور راولپنڈی کے درمیان میچ کے پہلے دن بارش کی وجہ سے صرف6.5 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔ ملتان نے ٹاس جیت کر راولپنڈی کو بیٹنگ دی جس نے بغیر کسی نقصان کے 18 رنز بنائے تھے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کراچی وائٹس اور لاہور بلوز کے درمیان میچ میں لاہور بلوز نے ٹاس جیت کر کراچی وائٹس کو بیٹنگ دی جس نے9 اوورز کی بیٹنگ میں21 رنز بنائے تھے اور اس کی5 وکٹیں گرچکی تھیں۔اسد شفیق تین چوکوں کی مدد سے 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔صائم ایوب ،عمیر بن یوسف اور عماد عالم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔علی شفیق تین وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

 

 

 

error: Content is protected !!