پاکستان ویمنز اے کی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز ویمنز اے اور تھائی لینڈ ویمنز ایمرجنگ کے خلاف سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان ویمنز اے ٹیم ویسٹ انڈیز اے کے خلاف ون ڈے سیریز اور تھائی لینڈ ایمرجنگ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔
اس کے علاوہ تینوں ٹیموں کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔
جن میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں پی سی بی اور آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل امپائرز راشد ریاض اور فیصل آفریدی اور پی سی بی/ آئی سی سی کے انٹرنیشنل میچ ریفری محمد جاوید بھی شامل ہیں۔
پی سی بی کے خواتین امپائرز پینل میں شامل سلیمہ امتیاز۔ صباحت راشد۔حمیرا فرح اور عافیہ امین ریزرو امپائرز میں شامل ہیں۔
تین ون ڈے میچز صبح نو بجے شروع ہونگے جبکہ ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز اور دو طرفہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز صبح دس بجے شروع ہونگے۔
امپائرز اور میچ ریفریز یہ ہیں۔
24 اکتوبر۔ غنی انسٹی ٹیوٹ فار کرکٹ ۔ فیصل آفریدی اور عبدالمقیط ( آن فیلڈ امپائرز) سلیمہ امتیاز ( ریزرو امپائر ) ندیم ارشد ( میچ ریفری)
26 اکتوبر۔ غنی انسٹی ٹیوٹ فار کرکٹ ۔فیصل آفریدی اور محمد آصف ( آن فیلڈ امپائرز ) سلیمہ امتیاز ( ریزرو امپائر) ندیم ارشد ( میچ ریفری)
29 اکتوبر۔قذافی اسٹیڈیم لاہور ۔ فیصل آفریدی اور محمد آصف ( آن فیلڈ امپائرز ) سلیمہ امتیاز ( میچ ریفری ) ندیم ارشد ( میچ ریفری)
3 نومبر۔ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز پہلا میچ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور ۔فیصل آفریدی اور ولید یعقوب ( آن فیلڈ امپائرز) صباحت راشد ( ریزرو امپائر ) محمد جاوید ( میچ ریفری) ۔
4 نومبر۔ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز دوسرا میچ ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور ۔ فیصل آفریدی اور ولید یعقوب ( آن فیلڈ امپائرز) صباحت راشد ( ریزرو امپائر) محمد جاوید ( میچ ریفری)
5 نومبر۔ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز ۔ تیسرا میچ ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور ۔ فیصل آفریدی اور شوزیب رضا ( آن فیلڈ امپائرز) حمیرا فرح ( ریزرو امپائر) محمد جاوید ( میچ ریفری)
8 نومبر۔ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز ۔ فائنل ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور ۔فیصل آفریدی اور شوزیب رضا ( آن فیلڈ امپائرز ) حمیرا فرح ( ریزرو امپائر) محمد جاوید ( میچ ریفری) ۔
10 نومبر۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور ۔راشد ریاض اور ناصر حسین ( آن فیلڈ امپائرز ) عافیہ امین ( ریزرو امپائر) کامران چوہدری ( میچ ریفری ) ۔
11 نومبر۔دوسرا ٹی ٹوئنٹی ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور۔ راشد ریاض اور ناصر حسین۔ ( آن فیلڈ امپائرز) عافیہ امین ( ریزرو امپائر) کامران چوہدری ( میچ ریفری )