قائداعظم ٹرافی ساتواں راؤنڈ : بارش کی وجہ سے دوسرے دن کا کھیل بھی متاثر

 

 

قائداعظم ٹرافی ساتواں راؤنڈ : بارش کی وجہ سے دوسرے دن کا کھیل بھی متاثر

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے ساتویں راؤنڈ کے دوسرے دن صرف ایک میچ میں کھیل ممکن ہوسکا جبکہ باقی تین میچوں میں آج ایک گیند بھی نہ کرائی جاسکی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں لاہور وائٹس نے پوانٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیم فیصل آباد کے خلاف 23 رنز بغیر کسی نقصان کے پہلی اننگز شروع کی اور 39 اوورز کی بیٹنگ میں 171 رنز بنائے تھے اور اس کے8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ عابدعلی نے سات چوکوں کی مدد سے 36 رنز اسکور کیے۔
فیصل آباد کی طرف سے خرم شہزاد اور ارشد اقبال نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں فاٹا ریجن اور پشاور ریجن کے میچ کا دوسرا بھی دن بارش کی نذر ہوگیا اور ایک گیند بھی ممکن نہیں ہوسکی۔

شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں ملتان ریجن اور راولپنڈی کے درمیان میچ کے دوسرے دن کھیل ممکن نہ ہوسکا۔ پہلے دن بارش کی وجہ سے صرف6.5 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا تھا جس میں راولپنڈی نے بغیر کسی نقصان کے 18 رنز بنائے تھے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کراچی وائٹس اور لاہور بلوز کے درمیان میچ میں بھی بارش نے کھیل نہیں ہونے دیا۔ پہلےدن کراچی وائٹس نے9 اوورز کی بیٹنگ میں21 رنز بنائے تھے اور اس کی5 وکٹیں گرچکی تھیں۔

 

 

error: Content is protected !!