پانچویں کومبیکس ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئین شپ
فلسطین سمیت 16 ممالک کے 463 کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل
ایشین تائیکوانڈو یونین کیروگی، پومزے کے ایجوکیشن اور ریفریز کورس منعقدکرائے گا
پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتما م پانچویں کومبیکس ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں شرکت کیلئے فلسطین سمیت 16 ممالک نے شرکت کی تصدیق کردی ہے
پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں یکم تا پانچ نومبر تک کھیلے جانے والے میگا ایونٹ میں انگلینڈ، نیدرلینڈ، ترکی، مصر، متحدہ عرب امارات، عراق، اومان، قازقستان،فلسطین، نیپال، افغانستان، ڈبلیوٹی رفیوجی، مالی اور میزبان پاکستان کے 463 کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کاعمل مکمل ہوگیا ہے
پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق چیمپئن شپ سے قبل ایشین
تائیکوانڈو یونین کے زیراہتمام اور پی ٹی ایف کے اشتراک سے 5 روزہ کیروگی اور پومزے ایجوکیشن کورسز27 تا 31 اکتوبر تک اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوں گے
جس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے انٹرنیشنل کوچز اور مینیجرز حصّہ لیں گے اس کے علاوہ ایشین تائیکوانڈو یونین ریفریز ایجوکیشن کورس 29 اور 30 اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا