انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ ، پشاور نے نوشہرہ کی ٹیم کو چھ صفر سے ہر ادیا

 

 

 

 

 

انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ ، پشاور نے نوشہرہ کی ٹیم کو چھ صفر سے ہر ادیا

مسرت اللہ جان

 

 

خیبر پختونخواہ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام کھیلے جانیوالے انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کے مقابلے میں پشاور نے نوشہرہ کی ٹیم کو ہرا دیا ،

لالاایوب ہاکی سٹیڈیم گراﺅنڈ پشاور پر کھیلے جانیوالے میچ کے موقع پر صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ہدایت اللہ اور ڈسٹرکٹ سیکرٹری ضیاءالرحمان بنوری سمیت ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن نوشہرہ کے کابینہ ممبران بھی موجو د تھے جنہوں نے ٹرف پر جا کر کھلاڑیوں سے ملاقات کی –

 

انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کے دوسرے میچ کے آغاز میں ہی پشاور کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور پورے کھیل پر چھائے رہے ، نوشہرہ کی ٹیم نے متعدد مرتبہ گول کرنے کے مواقع ضائع کئے

 

.پشاور کی جانب سے سلیم ، سلمان ، صلاح الدین اور مزمل نے ایک ایک جبکہ زرین نے دو گول کئے یوں انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کے سلسلے میں کھیلے جانیوالے میچ میں پشاور کی ٹیم نے چھ گول کئے

جبکہ نوشہرہ کی ٹیم مقررہ وقت میں کوئی گول نہیں کرسکی .

 

 

 

تعارف: News Editor