کراچی ; 16 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ ; زون سات وائٹس نے زون پانچ گرین کو 293 رنز سے ہرا دیا

 

 

 

 

 

اے ایس نیچرل سٹون انڈر-16 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ۔

زون سات وائٹس نے زون پانچ گرین کو 293 رنز سے ہرا دیا۔
علی شیر کی شاندار سینچری۔

 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) : ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام اور اے ایس نیچرل سٹون کے تعاون سے

منعقد کر دہ اے ایس نیچرل سٹون انڈر-16 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز زون سات وائٹس نے زون پانچ گرین کو 293 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔

 

اسٹوڈنٹ کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گیے میچ میں زون سات وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز بنائے۔

اوپنر علی شیر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 12 چوکوں کی مدد سے 134، نور زمان نے 6 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 91، سہیل خان نے 35، عبدل وہا ب نے 32 اور حسن ضیا نے 30 رنز بنائے اور دونوں آوٹ نہیں ہو ے۔

عبداللہ خان نے 69 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زون پانچ گرین 93 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ لا ریب احمد نے 21 اور انور علی نے 20 رنز بنائے۔

عاصم خان نے 20 رنز دیکر 4 جبکہ شمروز 20 رنز دیکر 3 اور محمد ازان علی نے 17 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

 

 

 

 

 

error: Content is protected !!