اے ڈبلیو ٹی نیشنل ہاکی چیمپئن شپ:پاکستان نیوی نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

 

 

اے ڈبلیو ٹی نیشنل ہاکی چیمپئن شپ:پاکستان نیوی نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

 

پاکستان نیوی، آرمی ویلفیئر ٹرسٹ 67ویں نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے والی ساتویں ٹیم بن گئی،ٹاپ ایٹ مرحلے کے لئے آٹھویں ٹیم کا فیصلہ لیگ میچوں کے آخری روز جمعرات کو ہوگا۔

نیشنل چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن اور آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں جاری قومی ہاکی چیمپئن شپ کے ساتویں روز مزیدچار میچوں کا فیصلہ ہوگیا

جن میں کے پی کے اے،سندھ بی،ماڑی پیٹرولیم اور پاکستان نیوی نے فتح حاصل کی۔ان میچوں کے موقع پر سیکریٹری پی ایچ ایف سید حیدر حسین،اولمپئن حنیف خان،اولمپئن ناصر علی،اولمپئن شکیل عباسی،احسان اللہ انٹر نیشنل،اولمپئن وقاص اکبر، اولمپئن طارق عزیز،اولمپئن جاوید،اولمپئن محمد زبیر،اولمپئن عمر بھٹہ،اولمپئن توثیق ارشد،اولمپئن رحیم خان،انٹر نیشنل رانا شفیق،انٹر نیشنل عمر شہزاد،رانا شجاع،راجہ شاہد،محمد یاسین،طاہر گجر اور دیگر موجود تھے۔

پہلے میچ میں کے پی کے اے نے اسلام آباد کو تین کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی۔فاتح ٹیم کی جانب سے سیف اللہ نے تین جبکہ سمیع اللہ،خورشید اور ذاکر نے ایک ایک گول اسکور کیا۔اسلام آباد کی جانب سے آفاق ملک،منیب اور ذاکر گول اسکورر تھے۔اس میچ کے مہمان خصوصی سی ای اور بلیو لیگون کرنل عبداللہ سعید ستارہ امتیاز ملٹری مہمان خصوصی تھے

جن سے کھلاڑیوں کا تعارف کروایا گیا۔مین آف دی میچ حارث خان قرار دئیے گئے۔اس میچ کے امپائرز عرفان طاہر،زاہد محمود اور رضوان خان تھے جبکہ فیلڈ جیوری میں ظفر عباس،مزمل،ایم اکبر،حافظ ارشد،اجمل خان اور مبارک علی شامل تھے۔

بدھ کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں سندھ بی نے آزاد جموں کشمیر کو 9-0سے با آسانی شکست دے دی،فاتح ٹیم کی جانب سے جاوید نے تین جبکہ عماد رضوان،ایم عدنان،صارم حسین،ونے سروان،ایاز راٹھور اور ایم طلحہ نے ایک ایک گول اسکور کیا۔اس میچ کے مہمان خصوصی سی ای او فوجی سکیورٹی سروسزبریگیڈئر خرم خلیل تھے

جنہوں نے مین آف دی میچ محمد عدنان کو کیش پرائز دیا۔اس میچ کو عبدالستار،افسر علی اور محمد بلال نے سپروائز کیا جبکہ فیلڈ جیوری کے لئے ظفر عباس،احسان الحق،علی حاتم،یاسر لودھی،ہارون بٹ اور افتخار احمد نے خدمات انجام دیں۔
تیسرے میچ میں ماڑی پیٹرولیم نے بلوچستان اے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد16-0سے شکست دے دی،

یہ اس چیمپئن شپ کا سب سے بہترین اسکور بھی تھا،فاتح ٹیم کی جانب سے نوید عالم اور رمضان سرورنے چار چارجبکہ ارشد لیاقت،وسیم اکرم،عمر مصطفی،عمیر ستار،شعیب خا ن،ریحان بٹ،جنید رسول اور حاشر علی نے ایک ایک گول اسکور کیا۔اس میچ کے مہمان خصوصی سی ای او عسکری انٹر پرائزز بریگیڈیئر عبدالطیف تھے

جنہوں نے ایم پی سی ایل کے جنید رسول اور عمیر ستار کو مین آف دی میچ کیش ایوارڈدیا۔اس میچ ے امپائرز انور حسین،وسیم اور ملک عرفان تھے جبکہ فیلڈ جیوری رضوان مغل،نوید حسین،غلام کھوکھر،یامین بھٹی اور طارق بٹ پر مشتمل تھی۔

چوتھے میں پاکستان نیوی نے کے پی کے بی کو 8-0سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی،پاکستان نیوی کی جانب سے عثمان علی نے دو،حماد علی،رانا ولید،علی شیر،ذوالقرنین،بشارت اور اکبر علی نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

پول بی سے ٹاپ ایٹ میں جگہ بنانے والی پاکستان نیوی پہلی ٹیم ہے۔اس میچ کے مہمان خصوصی سی ای او رئیل اسٹیٹ آرمی ویلفیئر ٹرسٹ بریگیڈیئر ابرار حسین تھے،

جن کا میچ سے قبل دونوں ٹیموں سے تعارف کروایاگیا۔میچ کے خاتمے پر انہوں نے پاکستان نیوی کے سلطان گولڈن اور ذکریا حیات کو مین آف دی میچ کیش ایوارڈ دیا۔

اس میچ کو وجاہت،اسد عباس اور سلیم نے سپر وائز کیا جبکہ فیلڈ جیوری میں عبدالمالک،معین عالم،سلیم رضا،ظہور الحق اور علی عابد شامل تھے۔

 

 

 

 

تعارف: News Editor