کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تحت پندرہ روزہ تربیتی کیمپ شروع

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تحت پندرہ روزہ تربیتی کیمپ شروع ہوگیا۔ کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں منعقد ھونے والے تربیتی ہاکی کیمپ میں 31 کھلاڑی شریک ہونگے، اعلان کردہ کھلاڑیوں میں فاروڈ شاہ زیب خان کے علاوہ باقی تمام کھلاڑیوں کو کل دوپہر 3:30 بجے تک کیمپ کمانڈنٹ و نیشنل کوچ اولمپیئن سمیر حسین کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، شاہ زیب خان قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ فائیو اے سائیڈ انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے غرض سے سوئٹزلینڈ میں ہیں

ٹریننگ کیمپ کے دوران اولمپیئن صغیر حسین، ارشاد حیدر، عاصم خان، اذلان خان، ارشد صدیقی، نزاکت علی اور معین عالم اسٹنٹ کوچ کی حیثیت سے اولمپین سید سمیر حسین کی معاونت کریں گے جبکہ عرفان طاہر اور امتیاز الحسن کیمپ کوآرڈینیٹر کے فرائض انجام دیں گے ۔

تربیتی کیمپ میں گول کیپرز عبداللہ شیخ، عبدالرافیع, تیمور شیخ غلام مصطفیٰ، فل بیک ندیم اکرم، بابر سعادت، فہیم خان، ہاف بیک علی افریدی، شہباز حیدر، ایم علی، ارباز ایاز، طحہٰ رضا، عدنان خان، علی عباس اور فارورڈ میں ایم عدنان، عبدالوہاب، نعمان خان، سعاد ظہیر، ارسلان حیدر، ذین انیل، حارث نصیر، عثمان اشرف، شاہزیب ارباب، حسن علی، حذیفہ شاہد، حمزہ طارق، دانیال راشد، معاذ آفریدی، حسن نوازاور سلطان محمود شامل ہیں۔

حکومت سندھ محکمہ کھیل کے کوارڈینیٹر برائے ہاکی و سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین کا کہنا ہے کہ تربیتی کیمپ کا انعقاد صوبائی حکومت کے ہاکی ڈویلپمنٹ پروگرام اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے گراس روڈ لیول کے ویژن کے مطابق ہے،تربیتی کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں اصافہ اور انہیں فزیکلی مضبوط کرنا ہے۔

کیمپ کمانڈنٹ و نیشنل کوچ اولمپیئن سمیر حسین نے تربیتی کیمپ کے انعقاد کو کے ایچ اے کا بہترین اقدام قرار دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ کیمپ کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو ابھارنے میں مدد گار ثابت ہوگا

error: Content is protected !!