انڈر 19 ون ڈے سیریز ; سری لنکا نے پاکستان کو 58 رنز سے شکست دیدی

 

 

 

 

 

 

انڈر 19 ون ڈے سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو 58 رنز سے شکست دیدی

 

پاکستان، سری لنکا انڈر 19 ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 58 رنز سے شکست دے دی۔

310 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 251رنز بناکرآؤٹ ہوگئی،

پاکستان کی جانب سے شمائل حسین نے 98 رنز کی اننگز کھیلی، عرفات منہاس 84 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔سری لنکا کی جانب سے دینور اکالو پہانا نے4 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ گاروکا سنکت 3 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

 

قبل ازیں سری لنکا انڈر 19 ٹیم 49.4 اوورز میں 309 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، لنکن ٹیم کی جانب سے پلندو پریرا نے 156 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، دیگر پلیئرز میں رویشن ڈی سلوا 30، اور ویشن ہلمبگے 25 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

 

قومی انڈر 19 ٹیم کے نوید احمد خان سری لنکا کے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے، محمد ابتسام اور عرفات منہاس نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ علی رضا ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے

 

 

 

error: Content is protected !!