اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ انٹرا اکیڈمی ہاکی ٹورنامنٹ کا اختتام
گرلز کا کائٹل اولمپیئن سمیر حسین الیون اور بوائز کا ٹائٹل اولمپیئن اخترالاسلام الیون نے جیت لیا
پاکستان ویٹرنز ہاکی کلب کی گرین اور وائٹس ٹیموں کا میچ 2-2 گول سے برابر رہا
نگراں صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ نے انعامات تقسیم کئے
کراچی : اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ گرلز اینڈ بوائز انٹرا اکیڈمی ہاکی ٹورنامنٹ میں گرلز کا ٹائٹل اولمپیئن سمیر حسین الیون اور بوائز کا ٹائٹل اولمپیئن اختر الاسلام الیون نے جیت لیا.
اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی کی آسٹرو ٹرف پر کھیلے گئے گرلز کے فائنل میں اولمپیئن قمر ابراھیم الیون کو سمیر حسین الیون کے ہاتھوں دو گول سے شکست کا سامنا رہا،
فاتح ٹیم کے دونوں گول رائٹ آئوٹ آمنہ خان نے اسکور کئے، بوائز کا ٹائٹل اولمپیئن اخترالاسلام الیون کے نام رہا، فائنل میں اولمپیئن ایاز محمود الیون کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے مات دیکر چیمپٸن بننے کا اعزاز حاصل کیا
فاتح ٹیم کے گول محمد عثمان اور علی عباس نے جبکہ شکست خوردہ ٹیم کا گول بلاول نے اسکور کیا. پاکستان ویٹرنز ہاکی کلب کی گرین اور وائٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا
نمائشی میچ 2-2 گول سے برابر رہا، گرین کیلئے عارف بھوپالی اور اولمپیئن سمیر حسین نے گول اسکور کیے جبکہ ویٹرنز وائٹس کے گول خالد پراچہ اور سرفراز احمد نے اسکور کئے.