پاکستان فینسنگ فیڈریشن اور مارشل آرٹس پروموٹنگ فاؤنڈیشن کا کولیبریشن سے پہلا تعارفی ایونٹ اِسلام آباد میں منعقد ہوا

 

 

 

 

پاکستان فینسنگ فیڈریشن اور مارشل آرٹس پروموٹنگ فاؤنڈیشن کا کولیبریشن سے پہلا تعارفی ایونٹ اِسلام آباد میں منعقد ہوا

جس میں شرکا کی کثیر تعداد نے فینسنگ جیسے دلچسپ کھیل کو بہت سراہا۔

 

جبکہ ایڈوکیٹ حماد احمد جان نے اِسلام آباد فینسنگ ایسوسیشن کے جنرل سیکریٹری نعمان نصیر اور مارشل آرٹس پروموٹنگ فاؤنڈیشن کےآفیشلز قمر ندیم، عدنان علی کے درمیان باہمی تربیت کے معاہدہ کو سر انجام دلوایا۔

اس ایونٹ کا انعقاد سی ڈی اے کے زیر انتظام ملٹی سپورٹس آرینا جی الیوں تھری اسلام آباد میں واقع مارشل آرٹس فاؤنڈیشن کی اکیڈمی میں ہوا

جبکہ چونتیسویں نیشنل گیمز کے گولڈ میڈیلسٹ فینسر حمزہ نصیر نے اولیمپک میں شامل اس کھیل کے تربیتی کیمپ میں شامل مارشل آرٹسٹ لڑکے اور لڑکیوں کو فینسنگ کی بنیادی ٹریننگ اور کھیل کے قواید و ضوابت کی بابت آگاہی دی۔

 

اُنھوں نے لوکل اور انٹرنیشنل یونیورسٹیز میں فینسنگ کے کھلاڈیوں کے لیے سکالرشپ سمیت پاکستان میں موجود اداروں میں اس کھیل کی بنیاد پر نوکریوں کے حصول کے لیے موجود مواقع اور اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔

پاکستان فینسنگ فیڈیشن کے جنرل سیکٹری عٹمان احمد نے اِسلام آباد میں مارشل آرٹس فاؤنڈیشن کے زیر انتظام مارشل آرٹس اکیڈمیز میں فینسنگ کی ٹریننگ کے میکینزم کی تشکیل دینے پر تمام آفیشلز کو مبارکباد پیش کی

اور اس عزم کا ارادہ کیا کہ کچھ ہی عرصہ میں اِس اِشتراک کی بدولت پاکستان فینسنگ فیڈریشن کھلاڑیوں کو نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر تیار کر کے آہندہ آنے والے اولمپک گیمز میں پاکستان کی اچھے لیول پر نمایندگی کریں گے۔

 

 

 

error: Content is protected !!