سالانہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے نئے ڈی ڈی اوز کی تعیناتی کا اعلامیہ جاری
مسرت اللہ جان
سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کے اڑتیس نئے اور پرانے منصوبے جو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہیں کیلئے علیحدہ ڈی ڈی اوزکی تعیناتی کا حکم نامہ جاری کردیا ہے
ان اڑتیس منصوبوں میں صوبہ کے مختلف علاقوں میں جاری سکیمیں شامل ہیں .ان میں چار ایسے منصوبے بھی شامل ہیں جو تاحال منظور بھی نہیں ہوئے.
قیوم سپورٹس کمپلیکس کے فٹ بال گراﺅنڈز کی اپ گریڈیشن سمیت حیات آباد سوئمنگ پول کے حوالے سے منصوبہ بھی اس میں شامل ہیں.نئے ڈی ڈی اوز کی تعیناتی کا اعلامیہ سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ کے دفتر سے جاری کیا گیا ہے
اعلامیے کے مطابق ڈیپوٹیشن پر آنیوالے سید محمد زاہدشاہ کو ڈی ڈی او جبکہ ان کے ساتھ گریڈ سترہ کے شاہ حسین کوبطور اسسٹنٹ بھی شامل کیا گیا ہے.
واضح رہے کہ یہ دونوں قبل ازیں کھیلوں کے ایک ہزار منصوبے میں ڈیپوٹیشن پر آئے تھے اور پی ٹی آئی دور میں شروع کئے گئے کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات منصوبے میں متعدد غیر معیاری منصوبوں کے حوالے سے تحقیقات تاحال جاری ہیں جس میں بعض انکوائریاں مکمل بھی ہو چکی ہیں.