24 ویں FPS اسپورٹس فیسٹیول کے تھروبال اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے اختتام پذیر

 

 

24 ویںFPS اسپورٹس فیسٹیول کے تھروبال اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے اختتام پذیر

تھرو بال گرلز میں ہیڈ اسٹار سرخرو جبکہ ٹیبل ٹینس بوائز

جنریشن اسکول اور گرلز میں PECHS اسکول فتحیاب۔

 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) فاؤنڈیشن پبلک اسکول کے تحت 24 وی ایف پی ایس اسپورٹس فیسٹیول میں 26 ٹیموں کی شرکت تھرو ہول گرلز کے مقابلوں میں ہیڈ اسٹار کلفٹن نے ہیڈ اسٹار گلشن کو کھیل کے تیسرے سیٹ میں 1-2 سےشکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا

اسی طرح ٹیبل ٹینس کے گرلز کے مقابلوں میں پی ای سی ایچ ایس نے داؤد پبلک اسکول کو شکست دے کر فتح کا تاج اپنے سر سجایا اس کے ساتھ ساتھ بوائز میں جنریشن اسکول نے سی اے ایس اسکول کو شکست دے کر پہلی پوزیشن

جبکہ فاؤنڈیشن پبلک اسکول او ایل ڈی سی نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

اختتامی تقریب میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو میڈلز، سرٹیفیکیٹ اور ٹرافی پیش کی گئی کامیاب ہونے

والے کھلاڑیوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ ہونانہایت ضروری ہیں تاکہ ہمارا کھیل اور زیادہ بہتر ہو سکے

اختتام پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مراد حسین نے آئے ہوئے تمام کھلاڑیوں آفیشلز، کوچز، والدین اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

 

تعارف: News Editor