شاہ زیب خان نے کومبیکس ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیت لیا

 

 

 

 

شاہ زیب خان نے کومبیکس ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیت لیا

فائنل میں سعودی عرب کے رائد حمدی کو شکست۔87+ فائنل میں حمزہ سعید کو افغانستان کے علی اکبر نے شکست دیدی

اسلام آباد۔۔پانچویں کومبیکس ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ کیروگی ایونٹ کے دوسرے دن چھ مختلف ویٹ کیٹیگری کے مقابلے منعقد ہوئے مردوں کی -54 کے جی میں کھیلے گئے

فائنل میں پاکستان کے شاہ زیب خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی عرب کے رائد حمدی (Riad Hamdi) کو 2-0 سے شکست دیکر سونے کاتمغہ اپنے نام کیا

پاکستان کے ابوبکر صدیق نے برونز جبکہ پاکستان کے ہی تنظیل حسنات نے فورتھ برونز اپنے نام کیا مردوں کی 63-کیٹیگری کے فائنل میں افغانستان محسن ریزائی (Mohsin Razae) نے سعودی عرب کے محمدزکریا کیخلاف 2-0 سے کامیابی حاصل کی

پاکستان کے ہارون خان نے برونز جبکہ پاکستان کے ہی نعمان خان نے فورتھ برونز جیتا مردوں کی 87+ فائنل میں افغانستان کے علی اکبر امیری (Ali Akber Amiri) نے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کے حمز عمر سعید کو 2-1 سے شکست دیدی مصر کے محمد علی نے برونز اور کویت کے علی حمید حسن نے فورتھ برونز اپنے نام کیا

خواتین کی 46- کیٹیگری فائنل میں قازقستان کی نرغیزہ کوشیی بیکووہ (Nargiza Koishybekova) نے اپنی ہم وطن آئیڈانا ییڈل (Aidana Yedilbayeva) کو 2-0 سے شکست دیکر گولڈ میڈل کی حقدار ٹھریں

پاکستان کی روینہ رشید نے برونز جبکہ پاکستان کی ہی آمنہ خان نے فورتھ برونز اپنے نام کیا خواتین کی 53- کے جی فائنل میں ایران کی ناہد کیانی (Nahid Kiyani) نے اپنی ہم وطن موبینہ نعمت زادے کیخلاف 2-0 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتا

پاکستان کی رافیعہ عبدالصمد نے برونز اور سعودی عرب کی دنیا علی ابوطالب نے فورتھ برونز جیتا خواتین کی 67- کیٹیگری فائنل میں قازقستان کی نورے خوصے نوواہ (Nuray Khussainova) نے برطانیہ کی ایرن شوو (Erin Shaw) کیخلاف 2-1 سے کامیابی حاصل کی

پاکستان کی ملیحہ علی نے برونز جبکہ قازقستان کی زادرہ خیراللینا (Zhadyra Khairullina) فورتھ برونز میڈل اپنے نام کیا

 

 

 

تعارف: News Editor