سہ فریقی ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز: ویسٹ انڈیز ویمنز اے نے تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

 

سہ فریقی ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز: ویسٹ انڈیز ویمنز اے نے تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز صرف 46 رنز پر آؤٹ، قیانا جوزف کی صرف ایک رن پر تین وکٹیں

لاہور 4 نومبر، 2023:ء

 

سہ فریقی ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز اے نے تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

یہ ویسٹ انڈیز ویمنز اے کی اس سیریز میں پہلی کامیابی ہے۔ پہلے میچ میں اسے پاکستان ویمنز اے کے خلاف 12 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یاد رہے کہ تھائی لینڈ ایمرجنگ کی ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کررہی ہے اور یہ بھی پہلا موقع ہے کہ پاکستان میں ویمنز اے کی سطح پر سہ فریقی سیریز منعقد ہورہی ہے۔

ہفتے کے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز اے نے ٹاس جیت کر تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز کو بیٹنگ دی۔ تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز کی ٹیم 14.2اوورز کی بیٹنگ میں صرف 46 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
صرف ایک کھلاڑی سونیدا چتورونگراتانا ڈبل فگر میں آسکیں انہوں نے ایک چوکے کی مدد سے 12 رنز اسکور کیے۔

ویسٹ انڈیز ویمنز اے کی طرف سے قیانا جوزف نے صرف ایک رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جنیلیا گلاسگو نے بھی 3 وکٹیں 17 رنز کے عوض حاصل کیں۔

جواب میں ویسٹ انڈیز ویمنز اے نے13 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا جس میں سب سے زیادہ 11 رنز قیانا جوزف کے تھے۔ کپتان تھیپاچا پوتھاوونگ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

مختصر اسکور:
تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز ۔ 46 رنز ( 14.2 اوورز ) سونیدا چتورونگراتانا 12، قیانا جوزف 1 / 3 وکٹ، جنیلیا گلاسگو17 / 3 وکٹ

ویسٹ انڈیز ویمنز اے ۔47 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ ( 13 اوورز ) قیانا جوزف 11، تھیپاچا پوتھاوونگ 7 / 2 وکٹ

 

 

error: Content is protected !!