پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو تین ماہ کی توسیع
نگران وزیراعظم اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انوار الحق کاکڑ نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کر دی ہے ۔ ذکا اشرف اس وقت 10 رکنی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ہیں۔
ذکا اشرف کی قیادت میں منیجمنٹ کمیٹی جولائی 2023 میں چار ماہ کی مدت کے لیے بنائی گئی تھی اور وزیراعظم نے اپنا استحقاق استعمال کرتے ہوئے اسی کمیٹی کو تین ماہ کی توسیع دی ہے۔