آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 243 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ،
ویرات کوہلی کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت بھارت نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 327 رنز کا ہدف دیا ، ویرات کوہلی نے اپنی 35 سالگرہ کو یادگار بناتے ہوئے سچن ٹنڈولکر کی ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا
اور 101 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ، جنوبی افریقہ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 83 رنز پر ڈھیر ہو گئی ، روندرا جدیجا نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، ویرات کوہلی کو مرد میدان قرار دیا گیا ، میزبان ٹیم بھارت کی یہ میگا ایونٹ میں مسلسل آٹھویں کامیابی ہے اور وہ 16 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے ،
گزشتہ روز کولکتہ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 37 ویں میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنائے ، ویرات کوہلی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 101 رنز بنائے ، دیگر بیٹرز
میں شریاس آئیر 77 ، روہیت شرما 40 ، روندرا جدیجا 29 ، شبمن گل 23 اور سوریا کمار یادیو 22 رنز بنا کر نمایاں رہے ، جنوبی افریقہ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 27.1 اوورز میں 83 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ،
جنوبی افریقہ کا کوئی بھی بیٹر بھارتی بائولرز کو جم کر نہ کھیل سکا ، کوئنٹن ڈی کوک 5 ، کپتان تیمبا بووما 11 ، راسی
وان ڈر ڈاسن 13 ، ایڈن مارکرم 9 ، ہینرچ کلاسن ایک ، ڈیوڈ ملر 11 ، مارکو جینسن 14 ، کیشوو مہاراج 7 ، کگیسو ربادا 6 اور
لنگی نیگیڈی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ، بھارت کی جانب سے روندرا جدیجا نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں ، محمد شامی اور کلدیپ یادیو کے حصے میں دو ، دو وکٹیں آئیں ۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔
بھارت: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، کے ایل راہول، سوریا کمار یادو، رویندرا جدیجا، محمد شامی، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو، محمد سراج۔
جنوبی افریقہ: ٹیمبا باووما (کپتان)، ایڈن مرکرم، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈر ڈوسن، ہینریچ کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جینسن، کگیسو ربادا، کیشپ مہاراج، لنگی نگیدی، تبریز شمسی۔