کرکٹ ورلڈ کپ ؛ پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں جائے گی یا نہیں؟

 

 

ورلڈ کپ ؛ پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں جائے گی یا نہیں؟

. اصغر علی مبارک.

کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی یا نہیں ؟

ورلڈ کپ اختتام کے قریب ہے کئی ٹیموں کے سیمی فائنل میں جانے کی صورتحال واضح ہونے لگی ہے۔

 

جنوبی افریقہ اور بھارت کی ٹیموں کے بارے میں 7 میچز بعد ہی پتا چل گیا تھا کہ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

لیکن پاکستان ٹیم کے سیمی فائنل میں جانے کی صورتحال ورلڈ کپ شروع ہونے کے 36 دن بعد واضح ہو گی جب پاکستان ٹیم 11 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلے گی ۔

پاکستان ٹیم نے اس ورلڈ کپ میں اب تک اپنے 8 میچز کھیل لیے ہیں جس میں سے 4 جیتے اور 4 ہارے ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں اب پاکستان ٹیم اپنا آخری میچ 11 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان کو اپنا آخری میچ لازمی جیتنا ہے لیکن اس سے پہلے نیوزی لینڈ اور سری لنکا کا میچ ہے۔ 9 نومبر کو سری لنکا جیتے یا پھر بارش کے باعث میچ ختم ہوجائے اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ بھی مل جائے تب بھی پاکستان کو فائدہ ہوگا ۔

اس کے بعد پاکستان 11 نومبر کو آخری میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔ اگر نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ہرادیا تو پھر پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ مخصوص رن ریٹ بھی حاصل کرنا ہوگا

جس کا فیصلہ نیوزی لینڈ کی جیت کے مارجن سے طے ہوگا۔ ورلڈ کپ کے درمیان میں ہی پاکستان ٹیم کے لیے اگر مگر کی صورتحال بننا شروع ہوگئی تھی جو کافی حد تک کم تو ہوگئی ہے

لیکن سیمی فائنل میں جانے کے حوالے سے اب بھی حتمی بات سامنے نہیں آئی ہے۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہيں

جبکہ پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے، چھٹے نمبر پر موجود افغانستان بھی اب تک سیمی فائنل کی ریس میں شامل ہے۔
یاد رہےکہ فخر زمان کی شاندار اننگر کی بدولت پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست دے دی۔

اوپنر فخر زمان کی نیوزی لینڈ کے خلاف 126 رنز کی ناقابل شکست اننگز میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل ہیں۔ ان کے چھکے چوکوں کی ویڈیو پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردی۔

فخر زمان ورلڈ کپ کے میچ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے پاکستانی کھلاڑی بھی بن گئے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذ کا اشرف نے فخر زمان کےلیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے, چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے فخر زمان سے فون پر بات میں جارحانہ اننگز کی تعریف کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں بابر اعظم اور فخر زمان نے میچ میں اپنی شاندار پارٹنرشپ کے حوالے سے بات کی ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ میرے دماغ میں تھا کہ اگر فخر کریز پر رہ گیا تو ہم یہ ہدف حاصل کرلیں گے، جب بھی فخر نے ایسی اننگز کھیلیں ہیں پاکستان 90 فیصد میچز جیتا ہے۔ہمارے دماغ میں بارش کے حوالے سے کچھ نہیں تھا کیونکہ آسمان صاف تھا لیکن اچانک بادل آئے تو ہم نے پلان کیا کہ کس طرح سے بیٹنگ کرنی ہے

لیکن اس سے پہلے میرے بھائی فخر نے کام شروع کردیا تھا۔ویڈیو میں فخز زمان نے بابر اعظم سے کہا کہ آپ مجھے گراؤنڈ میں ہر چھکے کے بعد کیا کہہ رہے تھے؟بابر اعظم نے کہا کہ میں کہہ رہا تھا

فخر ایک چھکا لگ گیا ہے مسئلہ نہیں، اگر ایریا میں آئے تو مارنا ورنہ زبردستی نہیں، اس نے میری بات ماننے کا کہا پر ایسا نہیں کیا اور زبردستی بھی شاٹس مارے۔

یاد رہےکہ ورلڈ کپ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ عمران نذیر کے پاس تھا جنہوں نے 2007 کے ورلڈکپ میں زمبابوے کے خلاف 160 رنز کی اننگز میں 8 چھکے لگائے تھے۔

1996 میں شاہد آفریدی کے بعد فخر زمان اننگز میں 11 چھکے لگانے والے دوسرے پاکستانی بیٹر بن گئےہیں۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے فخر زمان اور کپتان بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوچا بھی نہ تھا کہ 400 رن بنا کر ہاریں گے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست دی۔بارش سے متاثرہ میچ کا فیصلہ ڈی ایل میتھڈ کے تحت ہوا۔نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 402 رنز کا ہدف دیا۔

نظرثانی شدہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 26ویں اوور تک ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنائے، یوں پاکستان ڈی ایل میتھڈ کے تحت میچ21 رنز سے جیت گیا۔

 

 

 

error: Content is protected !!