اسلام آباد۔,پانچویں کومبیکس ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شریک غیر ملکی کھلاڑیوں اور آفیشلزکا اپنے ممالک کی واپسی کا سلسلہ گزشتہ روز مکمل ہو گیا
روانگی سے قبل انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے پاکستان میں اپنے قیام، چیمپئین شپ کے دوران کئے گئے انتظامات اور خصوصا یہاں کی روایتی مہمان نوازی کومثالی قرار دیتے ہوئے دوبارہ پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کااظہار کیا
چیمپئن شپ کی خواتین 73+کیٹیگری کی فاتح قازقستان کی گولڈ میڈلسٹ کینسل ڈینیز(Cansel Deniz) نے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کو کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوکہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے پاکستان میں کھیل کربہت انجوائے کیا
پاکستانی کھلاڑیوں میں اس کھیل کابہت ٹیلنٹ ہے اور ایشیاء کی سطح پر ایونٹ میں پاکستان کی دوسری پوزیشن اس کا واضح ثبوت ہے مستقبل میں پاکستانی کھلاڑی اپنے حریفوں کیلئے سخت مدمقابل ثابت ہوں گے پاکستان آمد کو اپنی زندگی کا یادگار سفر قرار دیتے ہوئے
کینسل ڈینیز نے کہا کہ پاکستان آنا بہت اچھا لگا سوشل میڈیا پر پاکستان کے بارے میں دیکھا اور سنا کرتے تھے لیکن یہاں آنے کے بعد محسوس ہوا کہ پاکستان ہماری توقعات سے زیادہ خوبصورت ہے چیمپئن شپ کے دوران ایک فیملی جیسا ماحول تھا
سربیا کی خاتون گولڈ میڈلسٹ نادجا (Nadja) نے کھیلوں کے حوالے سے پاکستان کواپنا پسندیدہ ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آبادبہت خوب صورت ہے ہم نے یہاں پاکستان کے روایتی کھانے بھی کھائے جو کہ منفرد تجربہ رہا
یہاں کے کھانے ذائقے میں لاجواب اور یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں کوریا کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے جیون وو سیو (Geon-Woo Seo) کا کہنا تھا کہ پاکستان سے بہت خوبصورت یادیں لے کرجارہے ہیں دوبارہ بھی یہاں آکر بہت خوشی محسوس کریں گے۔