ورلڈ کپ; پاکستان کا آخری میچ انگلینڈ سے آج, سیمی فائنل تک رسائی مشکل..جنوبی افریقہ کی افغانستان شکست
….. اصغر علی مبارک…..
ورلڈ کپ میں پاکستان کا آخری میچ انگلینڈ کے خلاف آج 11 نومبرکو ہے ، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دے کر پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل بنادی ,
ورلڈ کپ کے 42ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔
پاکستان نے اب تک 8 میچ کھیلے ہیں، 4 میں کامیابی اور 4 میں ناکامی کے ساتھ 8 پوائنٹس ہیں اور رن ریٹ 0.036 ہے۔
انگلینڈ کے خلاف میچ جیتے توپاکستان اور نیوزی لینڈ کے پوائنٹس برابر ہوں گے پھربھی رن اوسط پر باہر ہونے کا امکان رہے گا,
ورلڈکپ کے میچ میں نیوزی لینڈ کے سری لنکا کو شکست دینے کے بعد پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے بہت امکانات کم ہیں۔
پاکستان انگلینڈ کے خلاف 400 رنز کرے تو چانس ہے، انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنی ہوگی۔ پاکستان اگر پہلے بیٹنگ کرکے 300 رنز بنائے تو انگلینڈ کو 13 پر آؤٹ کرنا ہوگا۔
سیمی فائنل میں پہنچنے کےلیے پاکستان کو 287 رنز کے مارجن سے کامیابی حاصل کرنی ہوگی۔
اگر انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرے تو پاکستان کو ہدف 3.4 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہمارے ذہن میں نیٹ رن ریٹ کا پلان ہے، اس کے پیچھے جائیں گے، اگر فخر 20 یا 30 اوور کھیل گئے تو ہم اس نیٹ رن ریٹ کو حاصل کر سکتے ہیں۔
پاکستان نے اب تک 8 میچ کھیلے ہیں، 4 میں کامیابی اور 4 میں ناکامی کے ساتھ 8 پوائنٹس ہیں اور رن ریٹ 0.036 ہے۔ پاکستان کو اپنا میچ نہ صرف جیتنا ہے بلکہ ناقابل حصول رن ریٹ بھی عبور کرنا ہوگا
جو بظاہر ناممکن لگ ہے ورلڈ کپ میں جس طرح ریکارڈ ٹوٹ اور بن رہے ہیں تو ایسے جب تک میچز مکمل نہیں ہوتے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
نیوزی لینڈ نے اپنے 9 میچوں میں 5 میں فتح اور 4 میں شکست کے ساتھ 10 پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں اور رن ریٹ 0.743 ہے۔ افغانستان نے بھی 9 میں سے 4 میں فتح اور 5 ناکامی سمیٹی خراب رن ریٹ منفی 0.339 کے ساتھ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔
جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 5 وکٹ سے شکست دی۔ احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں افغانستان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 244 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
افغانستان ٹیم کے عظمت اللّٰہ97 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ رحمت شاہ اور نور احمد نے 26، 26 رنز بنائے۔ رحمان اللّٰہ گُرباز 25، ابراہیم زدران 15 اور راشد خان 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کے کوئٹزا نے 4، کیشو مہاراج اور نگیڈی نے 2، 2 جبکہ فیلوکوایو نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔ ورلڈ کپ میں افغانستان اور جنوبی افریقہ کا 9واں میچ تھا،
جنوبی افریقہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ افغانستان نے 4 میچز جیتے ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے
۔