پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی : پاکستان اے نے تھائی لینڈ ایمرجنگ کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی : پاکستان اے نے تھائی لینڈ ایمرجنگ کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

لاہور 10 نومبر; پاکستان ویمنز اے نے تھائی لینڈ ویمنز ایمرجنگ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائے گا۔
جمعہ کے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں یہ میچ بارش کے سبب تاخیر سے شروع ہوا اور اسے پندرہ اوورز تک محدود کردیا گیا ۔

 

پاکستان ویمنز اے نے ٹاس جیت کر تھائی لینڈ ایمرجنگ کو بیٹنگ دی جس نے7 وکٹوں کے نقصان پر70 رنز بنائے۔
جواب میں پاکستان ویمنز اے نے 13.2 اوورز میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔

تھائی لینڈ ایمرجنگ کی اننگز میں سوانن کھیاؤٹو نے تین چوکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئیں۔کھونچا روئینکائی نے 22 رنز اسکور کیے ان کی اننگز میں بھی تین چوکے شامل تھے۔

پاکستان ویمنز اے کی طرف سے عمیمہ سہیل رامین شمیم اور صائمہ ملک نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان ویمنز اے کی اننگز میں شوال ذوالفقار چار چوکوں کی مدد سے 31رنز بناکر نمایاں رہیں ۔ کائنات حفیظ نے 20 اور عمیمہ سہیل نے16 رنز بنائے اور دونوں آؤٹ نہیں ہوئیں۔

مختصر اننگز۔
تھائی لینڈ ایمرجنگ 70 رنز7 کھلاڑی آؤٹ ( 15 اوورز ) ۔ سوانن کھیاؤٹو 25۔ عمیمہ سہیل 3 / 2 وکٹ۔ صائمہ ملک 5 / 2 وکٹ۔رامین شمیم 11 / 2 وکٹ

پاکستان ویمنز اے ۔73 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ ( 13.2اوورز ) ۔شوال ذوالفقار 31 ۔کائنات حفیظ 20 ناٹ آؤٹ۔
نتیجہ : پاکستان ویمنز اے نے 8 وکٹوں سے جیتا۔

 

 

error: Content is protected !!