آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے 43ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش نے 177 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی وہ ناٹ آؤٹ رہے اور مین آف دی میچ قرار پائے، آسٹریلوی بلے باز سٹیو سمتھ بھی 63 بنا کر کریز پر موجود رہے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے53، ٹریوس ہیڈ نے 10 رنز کھاتے میں ڈالے۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے مچل مارش کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ،
کینگروز نے 307 رنز کا ہدف 45ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، مچل مارش نے 177 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور مرد میدان قرار پائے ، گزشتہ روز پونے میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 43ویں میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنائے
، توحید ہردوئی نے سب سے زیادہ 74 رنز اسکور کیے ، دیگر بیٹرز میں نجم الحسین 45، لٹن داس اور تنزید حسن 36 ، 36 ، محمود اللہ 32 ، مہدی حسن میراز 29 اور مشفق الرحیم 27 رنز بنا کر نمایاں رہے ،
آسٹریلیا کی طرف سے شان ایبٹ اور ایڈم زامپا نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف مچل مارش کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 44.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ،
مچل مارش نے 132 گیندوں پر 9 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 177 رنز بنائے ، سٹیون سمتھ نے 63 اور ڈیوڈ وارنر نے 53 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔