کراچی ; زون چھ وائٹس اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-16 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کی چیمپین بن گئی۔

 

زون چھ وائٹس زون سات وائٹس کو 22 رنز سے شکست دے کر اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-16 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کی چیمپین بن گئی۔

 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام اور اے ایس نیچرل اسٹون کے تعاون سے منعقد کردہ اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-16 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں زون۔ چھ وائٹس نے زون سات وائٹس کو 22 رنز سے شکست دے کر چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے فائنل میں زون چھ وائٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔

اوپنر عبدل سمیع نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 3 چوکوں کی مدد سے 63 ، حماد عالم نے 24 ، سجاد احمد نے ناقابل شکست 19 اور عبداللہ جاوید نے 17 رنز بنائے۔ میڈیم پیسر جواد ضمیر نے 27 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جواب میں زون سات وائٹس 1۔ 44 اوورز میں 158 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔
کیپٹن حسن ضیا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 4 چوکوں کی مدد سے 44 ، حسن نے ناقابل شکست 32 ، نور زمان نے 23 اور عبدل وہاب نے 20 رنز بنائے۔

میڈیم پیسر اسد عمر نے 32 رنز دیکر 3، نقاب شفیق نے 28 اور سعد سخاوت نے 35 رنز دیکر 2۔2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ایمپائرنگ کے فرائض عقیل عادل اور دانش صدیقی نے جبکہ اسکورنگ کے فرائض مستجاب عالم نے انجام دیے ۔ٹورنامنٹ کے فائنل کو براہ راست یوٹیوب چینل پر دکھایا گیا۔

 

 

تعارف: News Editor