نیشنل مینز باسکٹ بال چیمپٸین شپ کے شیڈول کا اعلان 

نیشنل مینز باسکٹ بال چیمپٸین شپ کے شیڈول کا اعلان 

آرمی اعزازکا دفاع کرے گا، ایونٹ 20نومبر سے لاہور میں شروع ہوگا

 

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے نیشنل مینز باسکٹ بال چیمپئین شپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ، چیمپئین شپ 20 نومبر سے لاہور میں کھیلی جاے گی ۔

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر کے مطابق گورٸمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں کھیلی جانیوالی پانچ روزہ چیمپین شپ کے کامیاب انعقاد کےلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،

پنجاب باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھیلی جانیوالی چیمپٸین شپ میں شریک آٹھ بہترین ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول “اے “ میں دفاعی چیمپئین پاکستان آرمی، پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف)، اٸیر فورس، فیصل آباد جبکہ پول “بی” میں واپڈا، لاہور، نیوی اور اسلام آبادکی ٹیمیں ایکشن میں دکھاٸی دے گی۔

خالد بشیر نے بتایا کہ چیمپین شپ کے پول راونڈز میں روزانہ چار میچز کھیلیں جاٸینگے۔ایونٹ کے سیمی فاٸنلز 23نومبر جبکہ چیمپٸین شپ کا فاٸنل 24نومبر کو کھیلا جاٸیگا۔

چیمپٸین شپ کے پہلے روز دفاعی چیمپٸین آرمی کا مقابلہ فیصل آباد سے ہوگا جبکہ واپڈا اور اسلام آباد، پی او ایف اور اٸیر فورس ، اسلام آباد اور لاہور کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی

 

 

error: Content is protected !!