انٹر اسکول فٹبال بوائز ٹورنامنٹ 2023-24 کا فائنل بلوچ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول لیاری نے جیت لیا

 

انٹر اسکول فٹبال بوائز ٹورنامنٹ 2023-24 کا فائنل بلوچ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول لیاری نے جیت لیا

انٹر اسکول والی بال بوائز ٹورنامنٹ 2023-24 کا فائنل بحریہ اسکول اینڈ کالج ای اے بی 2 کیمپس نے جیت لیا

 

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ سپورٹس مسز حور مظہر کے اعلامیہ کے مطابق میٹرک بورڈ کے تحت انٹر اسکول والی بال بوائز ٹورنامنٹ 2023-24 آج گلستان اسکاؤٹس محمد صدیق میمن سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا۔

ٹورنامنٹ میں شریک تمام اسکولوں کی ٹیموں نے اچھا کھیل پیش کیا فائنل میں پہنچنے والی دو ٹیموں کے مابین اچھا مقابلہ دیکھنے میں آیا جس میں بحریہ اسکول اینڈ کالج ای اے بی 2 مجید کیمپس کی ٹیم فاتح قرار پائی جبکہ پریمیئر گرامر سیکنڈری اسکول بلدیہ ٹاؤن کی ٹیم رنراپ رہی۔

جبکہ انٹر اسکول فٹبال بوائز ٹورنامنٹ کا فائنل آج ثاقب روز اکیڈمی لیاری اور بلوچ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول لیاری کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا دونوں ٹیموں نے اچھا کھیل پیش کیا تاہم بلوچ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نے ایونٹ کا ٹائٹل 0-1 سے اپنے نام کر لیا۔

 

تعارف: News Editor