سعودی عرب کی پاکستان کو فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں4-0 سے شکست
…………. اصغر علی مبارک……..
سعودی عرب نے پاکستان کو فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ کے دوسرے راؤنڈ میں 4-0 سے شکست دے دی۔ پاکستان منگل کو اپنے دوسرے گروپ میچ میں تاجکستان کی میزبانی کرے گا ۔
پاکستانی ٹیم دوسرے مرحلے کے گروپ ’جی‘ کے میچ میں اب اردن اور تاجکستان کا سامنا کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق صالح الشہری نے سعودی عرب کے پرنس عبداللہ بن جلاوی اسٹیڈیم میں سعودی عرب کو چھٹے منٹ میں برتری دلائی, پاکستان کو 10 منٹ بعد کھیل برابر کرنے کا موقع ملا لیکن عبدالصمد ارشد کے کراس پر فرید اللہ کا ہیڈر گول پوسٹ کے اوپر سے چلا گیا۔
میچ کے پہلے ہاف میں پاکستان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم اسے کوئی کامیابی نہ مل سکی۔
دوسرے ہاف میں 48ویں منٹ میں موسیٰ خان کی غلطی کی وجہ سے سعودی عرب کو پنالٹی مل گئی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس نے دوسرا گول بھی داغ دیا۔ اضافی وقت میں سعودی عرب نے تیسرا گول کیا
جب عبدالرحمان غریب نے گیند کو 91ویں منٹ میں جال کی راہ دکھائی جبکہ 96ویں منٹ میں عبداللّٰہ ردیف نے بھی گول کرکے برتری 0-4 کردی اور اسی اسکور پر میچ کا اختتام ہوا۔
پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا،
یاد رہےکہ صالح الشہری نے قطر میں ہونے والے آخری ورلڈ کپ میں عالمی چیمپئن ارجنٹائن کو حیران کرنے کے ایک سال بعد اپنے گولوں کی تعداد کو دوگنا کر دیا،
رابرٹو مانسینی کی سعودی ٹیم نے 0-4 سے فتح کے ساتھ شمالی امریکا میں 48 ٹیموں کے ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے گروپ ’جی‘ میں ابتدائی برتری حاصل کرلی، جہاں دوسرے میچ میں تاجکستان کے ساتھ اردن کا مقابلہ 1-1 سے برابر ہو گیا۔
میچ میں سعودی عرب نے برتری حاصل کرنے کے بعد کھیل کے پہلے ہاف میں تیز کھیل کا مظاہرہ کیا۔