کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل آج, بھارت کےعالمی چیمپین بننے کے چانس آسٹریلیا سے زیادہ
…. اصغر علی مبارک……
کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آج بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم کے تیسری بار عالمی چیمپین بننے کے چانس پانچ بار کی چیمپئنز آسٹریلیا سے زیادہ ہیں ,
بھارت کو ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کاایڈوانٹیج حاصل ہے جبکہ اس علاوہ بھارتی ٹیم کومضبوط بیٹنگ اور غیر معمولی باؤلرز کی خدمات حاصل ہیںمیزبان بھارت کی فاسٹ بولنگ نے پورے ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کیا،
خاص طور پر محمد شامی نے اپنی سوئنگ گیندوں سے ہر بیٹر کو گھماکر رکھ دیا۔ جسپریت بمرا اور محمد سراج کے علاوہ دونوں اسپنرز بھی کیریئر کی بہترین فارم میں ہیں لیکن آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ اور ڈیوڈ وارنر پہلی گیند سے حملہ کرتے ہیں پھر مچل مارش، اسٹیو اسمتھ اور گلین میکسویل بھی بھارتی بولنگ پر حملہ آور ہونے کے لیے تیار ہیں
اس حوالے سے دیکھا جائے تو بھارت نے کھیلے جانے والے تمام میچوں میں دنیا کی بہترین ٹیموں کو شکست دے کر ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے بھارت نے کھیلے جانے والے لیگ میچ میں بھی آسٹریلیا کوشکست دی
تھی,آسٹریلوی بولرز کے لیے روہیت شرما، ویرات کوہلی، شبمن گل اور کے ایل راہول بڑا چیلنج ہوں گے لیکن احمدآباد پر ٹاس بہت اہم ہوگا۔بھارت آئی سی سی ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کبھی آسٹریلیا کو شکست نہیں دے سکا ہے، لیکن اس بار اسے ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج حاصل ہے۔
کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل آج اتوار کو پانچ مرتبہ کی چیمپیئن آسٹریلیا اوردو مرتبہ کی چیمپیئن بھارت میں ۔شیڈول ہے۔ فائنل معرکے کو ایک لاکھ سے زائد شائقین دیکھیں گے۔آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے لیے مجموعی انعامی رقم 10ملین ڈالر رکھی ہوئی ہے۔
ورلڈ کپ کی رنرز اپ ٹیم کو 20لاکھ جبکہ جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز ملیں گےسیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 8، 8 لاکھ ڈالرز ملیں گےورلڈ کپ کیلئے مختص انعامی رقم میں سے پاکستان کو 2 لاکھ 60 ہزار ڈالرز ملیں گے۔پاکستان کو 4 میچز کی جیت اور گروپ مرحلے کی ٹوٹل رقم 7 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ روپے ملیں گے۔
آئی سی سی نے فی میچ جیتنے کے 40 ہزار ڈالرز مقرر کیے ہیں اور اس حساب سے پاکستان نے ورلڈ کپ کے 9 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی، 4 میچ جیتنے پر اسے 1لاکھ 60 ہزار ڈالرز ملیں گے اور گروپ مرحلے کے 1لاکھ ڈالرز ملیں گے
یاد رہےکہ ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے محمد شامی کی تباہ کن باؤلنگ کے ساتھ ساتھ ویرات کوہلی اور شریاس آئیر کی سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا
جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے کر آٹھویں مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کیاتھا۔
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ فائنل میچ کے لیے پِچ کی تیاری حتمی ہو گئی۔فائنل میچ کے لیے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنائی گئی پِچ سِلو ہو گی۔
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ فائنل میں رچرڈ النگورتھ اور رچرڈ کیٹلبرا امپائرنگ کریں گےجبکہ جوئیل ولسن فائنل میں تھرڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گے، کرس گیفانی فورتھ امپائر اینڈی پائیکرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔
فائنل میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گی:
بھارت: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، کے ایل راہُل، سوریاکمار یادیو، رویندرا جدیجا، محمد شامی، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو، محمد سراج۔
آسٹریلیا: پیٹ کمنز (کپتان)، ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، مارنس لبوشین، جوش انگلس، اسٹیون اسمتھ، میکس ویل، مچل اسٹارک، ایڈم زامپا، جوش ہیزل ووڈ