فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 ؛ پاکستان اور تاجکستان کی ٹیمیں کل جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں مدمقابل ہوں گی

 

فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 میں پاکستان اور تاجکستان کی ٹیمیں کل جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں مدمقابل ہوں گی،میچ دو پہر دو بجے کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل پہلے میچ میں پاکستان کو سعودی عرب کے ہاتھوں 0-4 گول سے شکست ہوئی تھی۔اب دوسرے مرحلے کے اگلے میچ میں پاکستانی ٹیم تاجکستان کے ساتھ مدمقابل ہو گی۔

 

فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ ٹو کے لیے تاجکستان فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

تاجکستان ٹیم دوشنبہ سے اسلام آباد پہنچی توتاجکستان سفارت خانہ سے سفارت کار نزارو اور دیگر اراکین نے ٹیم کے کھلاڑیوں کا استقبال کیا

تاجکستان ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیاہے

 

 

تعارف: News Editor