کراچی کی ٹیم کا قائداعظم ٹرافی کا چیمپئن بننا اور پاکستان کپ کے فائنل میں پہنچنا خو ش آئیند ہے۔ ندیم عمر.

 

 

کراچی کی ٹیم کا قائداعظم ٹرافی کا چیمپئن بننا اور پاکستان کپ کے فائنل میں پہنچنا خو ش آئیند ہے۔ ندیم عمر۔
ہمارا ادارہ میڈی کیم گروپ ارسی اے کے کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام دوبارہ شروع کرے گا ( جنید خلیل نینی تال والا)

کرکٹ کے فروغ کیلئے میرا تعاون ہمیشہ جاری رہے گا( علی حسین ) زون پانچ کے عشائیہ سے مقرر ین کا خطاب۔

کراچی کی ٹیم کا قائد اعظم ٹرافی کا چیمپین بننا ، پاکستان کپ ون ڈے نیشنل چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنا ، انڈر-19 نیشنل ون ڈے چیمپین بننا اور اور تین روزہ ٹورنامنٹ میں رنر اپ بننا ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کی پانچ ماہ کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ان خیالات کا اظہار صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی نے گزشتہ روز زون پانچ کی طرف سے دیئے گئے ریجنل کے نائب صدور جنید خلیل نینی تال والا اور علی حسین ، اعظم خان اور زون پانچ کے سر پرست ماجد خان کے عمرہ کی ادائیگی کی خو شی میں دےگیے عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی جو کہ ایک مقامی ہوٹل لال قلعہ میں منعقد کی گئی ۔

انہوں نے مزید کہا ایسوسی ایشن عنقریب کلبز کے رجسٹریشن کے بعد انٹر کلب اور انٹر ڈیپارٹمنٹل کر کٹ ٹورنامنٹ شروع کرواے گا۔ انہوں نے جواینٹ سیکریٹری توصیف صدیقی کی خدمات کو سراہا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نایب صدر جنید خلیل نینی تال والا نے اپنے ادارے میڈی کم گروپ کی جانب سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جو کہ 2017 کے بعد جاری نہ رہے سکا کو دوبارہ انڈر-14، انڈر-16 اور نڈر- 19 کی سطح پر شروع کرانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے شاندار تقریب منعقد کرنے پر منتظمین کاشکریہ اداکیا۔ اس موقع پر نائب صدر علی حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں انشاءاللہ ہم سب مل کر اس ٹیلنٹ کو آگے لانے کی کوشش کر ینگے اور کلب کرکٹ کے فروغ کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھے گے

علی حسین نائب صدرآر سی اے کے نے تمام زونز میں فری ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا اعلان کیا ہےتقریب میں محمد توصیف صدیقی جوائنٹ سیکرٹری،محمد سمیع خان،ضیاءاحمدصدیقی،محمد سعید جبار،

مسرت رضا، ،خالد نفیس،آفتاب عالم،اعجاز خان نصرتاللہ،عمران انجم شیخ، ظفر خان،نو شاد احمد خان،محمد رئیس الدین، ظفر احمد،نصرت محبوب، وصال انصاری، ایس ایم عاصم، نواب عالم،اعظم خان،اصغر علی خٹک آصف عظیم ،زیب اقبال، افضل شری، جمال ناصر،اعظم خان شیرانی اور،

بڑی تعداد میں زون کے عہدے داران، آرگنائزر اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

 

 

error: Content is protected !!