خواتین کرکٹرز کو بااختیار بنانے کیلئے کیڈبری ڈیری مِلک کا ”گیٹ اِن دی گیم“ مہم کا آغاز

 

 کیڈ بری ڈیری مِلک نے خواتین کرکٹرز کو بااختیار بنانے کے لیے ,

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کھیلو کرکٹ سے شراکت داری کرلی ہے۔

 

کرکٹ ایک ایسی قوت ہے جس نے ہماری قوم کو ایک منفرد بندھن میں باندھا ہوا ہے۔ مرد ہو یا خواتین ہر کوئی کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع کی تلاش میں رہتا ہے۔

اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیڈ بری ڈیری ملک پاکستانی خواتین کرکٹرز کو بطور ایسوسی ایٹ اسپانسر سپورٹ کرنے کے لیے پُرعزم ہے،

جس کا مقصد پاکستان میں خواتین کرکٹرز کی تعداد میں اضافہ اور اگلی نسل کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ باصلاحیت خواتین کرکٹر قومی ٹیم میں شامل ہوکر ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں۔

اس مقصد کے لیے مختلف گروپس بنائے گئے ہیں۔ ہر گروپ میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی اسٹار کھلاڑی نہ صرف کھلاڑی بلکہ دوسروں میں کامیابی کا جذبہ پیدا کرنے لیے شامل کی گئی ہیں۔

خواتین کرکٹرز کو سپورٹ کرنے کے لیے کیڈبری ڈیری مِلک نے ”گیٹ اِن دی گیم“ مہم کا آغاز کیا ہے، جس کا ہدف ان کھلاڑیوں کے والدین ہیں۔ اس مہم کا مقصد ایک مضبوط اور فکر انگیز بیانیہ تخلیق کرنا ہے، جس میں کرکٹ میں خواتین کی شرکت کے لیے والدین کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا جائے گا۔

مونڈیلیز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر سمیع واحد کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے سب سے اہم عنصر باصلاحیت نوجوان خواتین کھلاڑیوں کو بااختیار بنانا ہے، جن میں عالمی سطح پر اپنا نام بنانے کی صلاحیت ہے۔

ہمارے لیے مساوی مواقع فراہم کرنے کی وراثت کو آگے بڑھانے سے زیادہ خوشی کی بات کوئی نہیں، جو مونڈیلیز کی بھی شناخت ہے۔ کیڈبری ڈیری مِلک کا ”گیٹ اِن دی گیم“ ہماری نوجوان کرکٹرز کے لیے تبدیلی کی نئی لہر، حوصلہ افزائی اور ایک نیا روشن مستقبل ہے۔

کیڈبری ڈیری مِلک پاکستان کی جانب سے متعارف کرائے گئے اسکالرشپ پروگرام پر ”کھیلو کرکٹ“ کے تحت عملدرآمد کیا جائے گا۔ یہ پروگرام کراچی، لاہور اور جڑواں شہروں راولپنڈی و اسلام آباد سے شروع ہوگا،

جس کا بنیادی مقصد پاکستان میں خواتین کرکٹرز کو مساوی مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس پروگرام کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے اور اب تک اسکالر شپ پرگروام میں دلچسپی رکھنے والی 1700 سے زائد خواتین کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن کو اس پروگرام کے طریقہ کار اور فوائد سے آگاہ کیا جارہا ہے۔

کیڈبری ڈیری مِلک، پی سی بی اور کھیلو کرکٹ کے درمیان یہ اہم شراکت داری خواتین کی کرکٹ میں صنفی مساوات کو فروغ دینے اور ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ خواتین کرکٹرز کو بااختیار بنا کر پاکستان میں کرکٹ کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے ساتھ کھیلوں میں مساوی مواقع فراہم کرے گا، جو باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

پی سی بی ;

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پاکستان میں کرکٹ کی گورننگ باڈی ہے، جو ملک بھر میں کرکٹ کی ترقی و فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ پی سی بی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے کہ کرکٹ قوم کو متحد کرنے والی قوت رہے، جس میں آبادی کے تمام طبقات کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

کھیلو کرکٹ;
کھیلو کرکٹ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو سپورٹ اور فروغ دینے والا ایک نمایاں آن لائن پلیٹ فارم ہے۔ یہ پاکستان کے مختلف خطوں میں کرکٹ ٹیلنٹ کی شناخت اور پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کھیلو کرکٹ کو خواتین کرکٹرز کے اس اسکالرشپ پروگرام کا حصہ بننے پر فخر ہے۔

مونڈیلیز پاکستان کے بارے میں
مونڈیلیز پاکستان لمیٹڈ مونڈیلیز انٹرنیشنل کا ایک مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے جو چاکلیٹ، بسکٹ، گم، کینڈی اور پاؤڈر مشروبات میں عالمی رہنما ہے۔ مونڈیلیز پاکستان لمیٹڈ کے پورٹ فولیو میں کیڈبری ڈیری مِلک اور ٹینگ جیسے فلیگ شپ برانڈز شامل ہیں، جو اپنے اپنے شعبوں میں مارکیٹ لیڈر کی حیثیت رکھتے ہیں۔

 

 

 

تعارف: News Editor