پاکستان نے تیر اندازی میں انٹر نیشنل میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی.

 

پاکستان نے تیر اندازی میں انٹر نیشنل میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی

سیکریٹری فیڈریشن وصال محمد کی کاوشوں کا ثمر،محمد سرفراز نے ریکرو کیٹیگری میں برانز میڈل جیت لیا

 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کے تیر اندازوں نے قازقستان میں تاریخ رقم کرتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹر نیشنل برانز میڈل جیت لیا۔

پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکریٹری وصال محمد کی کاوشوں کا ثمر مل گیا،قومی تیر اندازوں نے قازقستان انٹر نیشنل

ان ڈور ایونٹ میں عمدہ پرفارمنس پیش کی،پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکریٹری وصال محمدکا اس ضمن میں کہنا تھا کہ پاکستان کی تین رکنی آرچری ٹیم نے قازقستان میں منعقد ہونے والی گرینڈ پریکس استانہ ان ڈور آرچری چیمپئن شپ میں شرکت کی

 

 

اور عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے برانز میڈل جیت لیا،یہ کسی بھی انٹر نیشنل ریکرو ایونٹ میں پاکستان کے لئے حاصل کیا گیا پہلا میڈل ہے۔

قازقستان کے شہر استانہ میں منعقدہ ایونٹ میں کوالیفیکیشن راؤنڈ ز کے بعد محمد سرفراز نے ان ڈورریکرومکسڈ ٹیم ایونٹ میں وکٹری اسٹینڈ تک رسائی پائی اور راحت سلطانہ کے ساتھ برانز میڈل حاصل کیا۔

قومی ٹیم میں شامل تیسرے تیر انداز محمد الیاس تھے۔انہوں نے اس شاندار کامیابی پر پاکستان بھر کے تمام تیر اندازوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کرنا اور میڈلز حاصل کرنا بڑا کارنامہ ہے۔

حکومتی سرپرستی حاصل رہی تو مستقبل میں بھی تیر اندازی میں مزید کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔

 

 

 

تعارف: News Editor