پاکستان ویمنز ٹیم کی آج رات نیوزی لینڈ روانگی
کراچی 23 نومبر، 2023:
ندا ڈار کی قیادت میں پاکستان ویمنز ٹیم آج رات براستہ دبئی نیوزی لینڈ روانہ ہورہی ہے۔
سترہ رکنی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی
ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔
پاکستان ویمنز ٹیم کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لیے دو وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔ پچاس اوورز کا میچ لنکن میں نیوزی لینڈ الیون کے خلاف اٹھائیس نومبر کو ہوگا جبکہ اسی ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ تیس نومبر کو ہوگا۔
تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل تین پانچ اور نو دسمبر کو ڈنیڈن اور کوئنز ٹاؤن میں کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کوئنز ٹاؤن اور کرائسٹ چرچ میں بارہ سے اٹھارہ دسمبر کے درمیان ہونگے۔
پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل کراچی میں محتشم رشید کی قیادت میں کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں چار روزہ کیمپ میں پریکٹس کی۔
کپتان ندا ڈار کا کہنا ہے کہ اس اسکواڈ میں چند نوجوان کھلاڑی شامل ہیں جن میں فاطمہ ثنا اور شوال ذوالفقار کی واپسی ہوئی ہے ام ہانی بھی باصلاحیت کھلاڑی ہیں ہم ایک درست کامبی نیشن بنانے میں مصروف ہیں اور کھلاڑیوں کا پول بھی بڑھانے پر کام کررہے ہیں۔
کھلاڑیوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف حال ہی میں کھیلے گی سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائی اور ہماری دو کھلاڑی نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں ابتدائی دس کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
مجھے کپتان کی حیثیت سے اپنی کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ نیوزی لینڈ میں کم بیک کریں گی۔ہم دو کوالٹی کی ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کے لیے اچھے کامبی نیشن تیار کرنے کا ارادہ رکھے ہوئے ہیں جن میں دس فاسٹ بولرز اور بیٹرز ہوں جس میں انڈر19 اور ایمرجنگ ٹیم بھی شامل ہو۔
پاکستان کا سترہ رکنی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
ندا ڈار ( کپتان ) عالیہ ریاض۔ بسمہ معروف۔ ڈیانا بیگ ۔ فاطمہ ثنا۔ غلام فاطمہ ۔ منیبہ علی ( وکٹ کیپر ) نجیہہ علوی ( وکٹ کیپر ) نشرہ سندھو۔ نتالیہ پرویز۔ عمیمہ سہیل۔ صدف شمس ۔ سعدیہ اقبال ۔ شوال ذوالفقار۔ سدرہ امین ۔ام ہانی اور وحیدہ اختر۔
پلیئر سپورٹ اسٹاف۔ ناہیدہ خان ( منیجر ) محتشم رشید ( عبوری ہیڈ کوچ ) سلیم جعفر ( بولنگ کوچ ) توفیق عمر ( بیٹنگ کوچ ) محمد اسفندیار( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ) سید نذیر احمد ( میڈیا منیجر ) رفعت اصغر گل ( فزیو تھراپسٹ ) اور زبیر احمد ( انالسٹ )
دورے کا شیڈول اس طرح ہے۔
28 نومبر۔50 اوورز کا وارم اپ میچ ۔ برٹ سٹکلف اوول لنکن یونیورسٹی ۔( گیارہ بجے صبح مقامی وقت )
30 نومبر۔ ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ ۔ برٹ سٹکلف اوول لنکن یونیورسٹی ( گیارہ بجے صبح مقامی وقت)
3 دسمبر۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ ڈنیڈن ۔ ( دوپہر ایک بجے مقامی وقت ) ۔
5 دسمبر ۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ ڈنیڈن۔ ( دوپہر ایک بجے مقامی وقت )
9 دسمبر ۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ کوئنز ٹاؤن۔( دوپہر ایک بجے مقامی وقت )
12 دسمبر ۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل ۔ کوئنز ٹاؤن۔ ( گیارہ بجے صبح مقامی وقت )
15 دسمبر۔ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل ۔ کرائسٹ چرچ۔( دوپہر دو بجے مقامی وقت )
18 دسمبر ۔ تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل ۔ کرائسٹ چرچ۔( دوپہر دو بجے مقامی وقت )
( ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے)