پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس بیڈ منٹن سندھ لیگ سکھر میں شروع ہوگئی.

 

پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس بیڈ منٹن سندھ لیگ سکھر میں شروع ہوگئی۔

مہمان خصوصی خلیل احمد ابو پوٹو نے ڈاکٹر در محمد پٹھان اور ڈاکٹر میر محمد شاہ کے ہمراہ لیگ کا افتتاح کیا۔

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پرائم منسٹرٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس پروگرام کے تحت ایچ ای سی، آئی بی اے سکھراور اقرا یونیورسٹی کے زیر انتظام پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس بیڈ منٹن لیگ کے سلسلے میں سندھ کی صوبائی لیگ کا آغاز سکھر میں ہو گیا۔

ڈپارٹمنٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسزسکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں جاری پانچ روزہ ایونٹ میں سندھ کے پانچ ریجن کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیر پور کے وائس چانسلر پروفیسر خلیل احمدابو پوٹو تھے

جنہوں نے گیسٹ آف آنرڈاکٹر در محمد پٹھان پرو وائس چانسلر مہران یونیورسٹی خیر پور کیمپس اور پروو ائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرسید میر محمد شاہ کے ہمراہ ایونٹ کاافتتاح کیا،

اس موقع پر ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسزڈاکٹر شاہ زمان خا ن، ویمنز ایونٹ کے آرگنائزر اور ڈائریکٹر اسپورٹس اقراء یونیورسٹی ڈاکٹر شیراز الحسن موہانی،

سکھر ریجن کی نامور اسپورٹس شخصیات، مقامی بیڈ منٹن کوچزاور آفیشلز بھی موجود تھے۔ مہمان خصوصی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ اسپورٹس لیگ میں شامل تمام کھیلوں میں نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے

مجھے یقین ہے کہ بیڈ منٹن ایونٹ سے بھی سندھ سے کئی با صلاحیت کھلاڑی نیشنل لیول پر سامنے آئیں گے۔ایونٹ آرگنائزر (مینز) اور ڈائریکٹر آئی بی اے سکھر اسد حسین شیخ نے بتایا

کہ پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کے تحت سندھ کی صوبائی بیڈ منٹن لیگ میں میزبان سکھر ریجن کے ساتھ ساتھ کراچی، حیدرآباد، شہید بے نظیر آباد اور لاڑکانہ ریجن کی بوائز اور گرلز کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں

جو لیگ سسٹم کی بنیاد پر ایک دوسرے کے خلاف بیسٹ آف فایؤکے میچز کھیلیں گی۔

 

 

 

error: Content is protected !!