بی -فائیو (B-5) ٹریننگ اینڈ کوچنگ کورس 16 دسمبر کو کراچی میں منعقد ہو گا.

 

 

سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسی عبداللہ نے کہا ہے کہ سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے اشتراک سے تیسرا بی -فائیو (B-5) ٹریننگ اینڈ کوچنگ کورس 16 دسمبر کو کراچی میں منعقد ہو گا

جنوری میں ملائشیاء کے شہر کوالمپور میں ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کے زیراہتمام ہونے والے تین روزہ سافٹ بال کوچنگ سیمینار اور فروی میں تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں سافٹ بال ایشیاء چار روزہ لیول ون اور ٹو کوچنگ کورس میں فیڈریشن کی معرفت سندھ کے کوالیفائڈ کوچز کو بھیجا جائے گا

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نائب صدر اور ایس ایس اے کی پیٹرن فاطمہ لاکھانی، سافٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم اور ایس ایس اے ویمنز کمیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر ہما بخاری کے ہمراہ بی -فائیو (B-5) ٹریننگ اینڈ کوچنگ کورس کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈاکٹر فرحان عیسی کاکہنا تھا

کہ کورس میں کھلاڑیوں،کوچز اوراسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے اسپورٹس اساتذہ کو اس کھیل کے حوالے سے تربیت اور نئے قوانین سے آگاہی فراہم کی جائے گی

کورس میں اسپورٹس انجریز سے آگاہی اور ڈوپنگ ٹیسٹ کے حوالے سے بھی خصوصی سیشن رکھا گیا ہے ہمارا مقصد سندھ میں بیس بال 5- کے کھیل کے انفراسڑکچر کو مضبوط بناتے ہوئے اس کھیل کو اسکول،کالجز،یونیورسٹیز اور نچلی سطح پر فروغ دینا ہے

ذیشان مرچنٹ ایونٹ ڈائریکٹر جبکہ مراد حسین اور شیرازآصف کورس کے کوآرڈینیٹرہوں گے کورس میں شرکت کے خواہشمند خواتین و حضرات رجسٹریشن کے سلسلے میں شیراز آصف سے فون نمبر0312-2721024 یا ای میل shiraz.asif02@gmail.comپررابطہ کرسکتے ہیں

سافٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم نے کہا کہ انٹرنیشنل کوچنگ سیمینار اور لیول ون اور ٹو کوچنگ کورس میں شرکت کیلئے فیڈریشن سے منسلک تمام ایسوسی ایشنز کو خطوط جاری کردئیے ہیں

ہماری کوشش ہے کہ اس اہم انٹرنیشنل ایونٹس سے پاکستان کے زیادہ سے زیادہ کوچز استعفادہ حاصل کریں۔

 

 

تعارف: News Editor