سرکاری سکول کھیلوں کے مقابلے ، سالانہ کھیلوں کا فنڈز کہا ں پر جارہا ہے ، رپورٹ
مسرت اللہ جان
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ون میں سکولوں کے طلباءکے مابین کرائے جانیوالے مقابلوں میں بیشتر کھلاڑی شلوار اور عام سی بنیان اور بغیر شوز کے دوڑتے نظر آرہے ہیں
سوشل میڈیا و انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو جس میں اتھلیٹکس کے مقابلے کروائےے جارہے ہیں کو دیکھنے سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو کتنی دلچسپی ہے ،
اور عام سے کپڑوں میں اتھلیٹکس کے یہ مقابلے یہ ظاہر بھی کرتے ہیں کہ سکولوں کی انتظامیہ بھی صرف "نام کی حد تک کھیلوں کی سرگرمیوں کو فرو غ دینے کیلئے کوشاں ہوتی ہیں”
حالانکہ ان سکولوں کو ہرسال سپورٹس کی مد میں فنڈز ، شوز اور کٹس بھی ملتے ہیں لیکن صوبائی دارالحکومت پشاور کے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ون میں اتھلیٹکس کے مقابلوں کے دوران طلباءکے شلوار اور بنیان سمیت پیدل بھاگنے کی وائرل ویڈیو سے صوبائی محکمہ تعلیم کی نااہلی کا بھی پتہ چل رہا ہے .جس پر تاحال کسی نے نوٹس نہیں لیا