پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا 17 رکنی اسکواڈ ندا ڈار کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے انٹرنیشنل کی سیریز کھیلنے کے لیے براستہ دبئی آکلینڈ پہنچ گیا ہے۔
ٹی 20 سیریز 3 سے 9 دسمبر تک کھیلی جائے گی، جبکہ ون ڈے سیریزآئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے وہ 12 سے اٹھارہ دسمبر تک کھیلی جائے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 3، 5 اور 9 دسمبر کو ڈنیڈن اور کوئنز ٹاؤن میں کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کوئنز ٹاؤن اور کرائسٹ چرچ میں 12 سے 18 دسمبر کے درمیان ہوں گے۔
قومی اسکواڈ ؛ کپتان ندا ڈار جبکہ ٹیم میں عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا اور غلام فاطمہ شامل ہوں گی۔ قومی ٹیم کے اسکواڈ میں 2 وکٹ کیپر منیبہ علی اور نجیہہ علوی کے علاوہ نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین اور ام ہانی سمیت وحیدہ اختر بھی شامل ہیں۔