امام الحق کی شادی ; قوالی نائٹ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

 

قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔

گزشتہ روز امام الحق کی قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں موجودہ اور سابق کرکٹرز سمیت دیگر شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

امام الحق کی قوالی نائٹ میں سرفراز احمد، قادر خواجہ اور بابر اعظم اپنے والد سمیت شریک ہوئے۔ سابق کرکٹر وہاب ریاض، اظہر علی، مشتاق احمد، کامران اکمل سمیت عزیز و اقارب نے بھی تقریب میں بھرپور شرکت کی۔

 

 

اس دوران سوشل میڈیا پر قوالی نائٹ کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں سرفراز احمد اور بابر اعظم کو ‘میرا پیا گھر آیا’ گانے پر لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!