نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: لاہور وائٹس، کراچی وائٹس، سیالکوٹ، کراچی بلوز،
فاٹا، ڈیرہ مراد جمالی، راولپنڈی اورفیصل آباد کی کامیابی
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے روز لاہور وائٹس، کراچی وائٹس، سیالکوٹ، کراچی بلوز، ڈیرہ مراد جمالی، فاٹا، راولپنڈی اور فیصل آباد نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ یہ ٹورنامنٹ کراچی کے چار گراؤنڈز پر جمعہ کے روز شروع ہوا ہے۔
نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں لاہور وائٹس نے لاڑکانہ کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔
لاہور وائٹس نے ٹاس جیت کر لاڑکانہ کو بیٹنگ دی جس نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر137 رنز بنائے۔ مشتاق کلہوڑو نے 37 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔محمد عرفان نے 12 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
لاہور وائٹس نے16.5 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ احمد شہزاد نے چار چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 60 اور محمد اخلاق نے53 رنز اسکور کیے۔
یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کراچی وائٹس نے اسلام آباد کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔
کراچی وائٹس نے ٹاس جیت کر اسلام آباد کو بیٹنگ دی جس نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر119 رنز بنائے۔حماد صدیقی 26 رنز ناٹ آؤٹ اور حسن نواز 26رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ عارف یعقوب نے18 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
کراچی وائٹس نے اسد شفیق کے چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے بنائے گئے 59 رنز کی بدولت مطلوبہ اسکور 18.3 اوورز میں پورا کرلیا۔
حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اوول گراؤنڈ میں سیالکوٹ اور ملتان کا میچ ٹائی ہوگیا
جس کے بعد سیالکوٹ نے سپر اوور میں میچ جیت لیا۔
ملتان نے ٹاس جیت کر سیالکوٹ کو بیٹنگ دی جس نے پہلے بیٹنگ کرتے 20 اوورز میں8 وکٹوں پر148 رنز بنائے۔مرزا طاہر بیگ نے سات چوکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 66 اور شعیب ملک نے چار چوکوں کی مدد سے 42 رنز اسکور کیے۔طاہر حسین نے26 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
ملتان نے جواب میں20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر148 رنز بنائے۔ذیشان اشرف نے61 رنز اسکور کیے۔ شعیب ملک نے 23 رنز اور محمد عباس نے25 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں کراچی بلوز نے پشاور کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔
کراچی بلوز نے ٹاس جیت کر پشاور کو بیٹنگ دی جو 18.1 اوورز میں101 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد حارث نے 39 رنز اسکور کیے۔محمد طحہ نے 3 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں کراچی بلوز نے تین وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ فضل سبحان 50 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ڈیرہ مراد جمالی نے حیدرآباد کو صرف ایک رن سے شکست دیدی۔
ڈیرہ مراد جمالی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 117 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ زبیر خان نے36 رنز اسکور کیے۔ ماجد اصغر اور جواد علی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں حیدرآباد کی ٹیم بیس اوورز میں8 وکٹوں پر116 رنز بناسکی۔ محمد سلیمان نے39 رنز بنائے۔ محمد ایاز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اوول گراؤنڈ میں فاٹا نے آزاد جموں کشمیر کو 40 رنز سے ہرادیا۔
فاٹا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر153 رنز بنائے۔ خوشدل شاہ نےتین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 54 رنز اسکور کیے۔ محمد شہزاد اور باسط علی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
آزاد جموں کشمیر نے جواب میں سات وکٹوں پر113 رنز اسکور کیے۔نوید ملک نے41 رنز بنائے۔شاہد عزیز نے 20 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم میں راولپنڈی نے ایبٹ آباد کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔
ایبٹ آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر177 رنز بنائے۔ فخرزمان نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے72 رنز کی اننگز کھیلی۔زمان خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
راولپنڈی نے19.5 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ رضاالمصطفی نے آؤٹ ہوئے بغیر 42 رنز بنائے۔یاسرشاہ اور عاقب خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم میں فیصل آباد نے بہاولپور کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔
فیصل آباد نے ٹاس جیت کر بہاولپور کو بیٹنگ دی جس نے 9 وکٹوں پر 117 رنز بنائے ۔معین 29 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ اسد رضا نے19 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں فیصل آباد نے دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا جس میں محمد فیضان کے 76 رنز ناٹ آؤٹ قابل ذکر تھے۔
مختصر اسکور:
لاڑکانہ 137 رنز8 کھلاڑی آؤٹ ( 20 اوورز ) مشتاق کلہوڑو 37 ناٹ آؤٹ، محمد عرفان 12 / 3 وکٹ-
لاہور وائٹس 141 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ ( 16.5 اوورز ) احمد شہزاد 60، محمد اخلاق 53۔
نتیجہ : لاہور وائٹس نے7 وکٹوں سے میچ جیتا۔
اسلام آباد 119 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ ( 20 اوورز ) حماد صدیق26 ناٹ آؤٹ، حسن نواز 26، عارف یعقوب 18/ 4 وکٹ۔
کراچی وائٹس 121 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ ( 18.3 اوورز ) اسد شفیق 59۔
نتیجہ : کراچی وائٹس نے 4 وکٹوں سے میچ جیتا۔
سیالکوٹ 148 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ ( 20 اوورز ) مرزا طاہر بیگ 66، شعیب ملک 42، طاہر حسین 26 / 4 وکٹ۔
ملتان 148 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ ( 20 اوورز ) ذیشان اشرف 61، شعیب ملک 23 / 2 وکٹ۔
میچ ٹائی ہوگیا ۔
سپر اوور ۔ ملتان 3رنز 2 کھلاڑی آؤٹ ۔
سیالکوٹ 4 رنز کوئی آؤٹ نہیں ۔
نتیجہ : سیالکوٹ نے سپر اوور میں میچ جیتا۔
پشاور101 رنز ( 18.1 اوورز ) محمد حارث 39، محمد طحہ 3 / 3 وکٹ، ولید عظیم 24 / 3وکٹ
کراچی بلوز 102 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ ( 18.2 اوورز ) فضل سبحان 50 ناٹ آؤٹ ۔
نتیجہ : کراچی بلوز نے 7 وکٹوں سے میچ جیتا۔
ڈیرہ مراد جمالی 117 رنز ( 19.3 اوورز ) زبیرخان 36، ماجد اصغر 15 / 3 وکٹ، جواد علی 20/ 3 وکٹ ۔
حیدرآباد 116رنز 8 کھلاڑی آ ؤٹ ( 20 اوورز ) محمد سلیمان 39، محمد ایاز26 / 2وکٹ
نتیجہ : ڈیرہ مراد جمالی نے ایک رن سے میچ جیتا۔
فاٹا 153 رنز8 کھلاڑی آؤٹ ( 20 اوورز ) خوشدل شاہ 54، باسط علی 15/ 3وکٹ، محمد شہزاد 26/ 3وکٹ
آزاد جموں کشمیر 113رنز 7 کھلاڑی آؤٹ ( 20 اوورز ) نوید ملک 41، شاہد عزیز 20 / 4 وکٹ ۔
نتیجہ : فاٹا نے 40 رنز سے میچ جیتا۔
ایبٹ آباد 177 رنز5 کھلاڑی آؤٹ ( 20 اوورز ) فخرزمان 72، زمان خان 40 / 2 وکٹ ۔
راولپنڈی 180 رنز 7کھلاڑی آؤٹ (19.5 اوورز ) رضا المصطفی 42 ناٹ آؤٹ، عاقب خان 33/ 2 وکٹ یاسر شاہ 34/ 2وکٹ۔
نتیجہ : راولپنڈی نے3 وکٹوں سے میچ جیتا۔
بہاولپور 117 رنز9 کھلاڑی آؤٹ ( 20 اوورز ) معین 30، اسدرضا 19 / 3 وکٹ ۔
فیصل آباد 118رنز 2کھلاڑی آؤٹ ( 15.3اوورز ) محمد فیضان 76 ناٹ آؤٹ
نتیجہ : فیصل آباد نے 8 وکٹوں سے میچ جیتا۔